A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

برطانوی حکومت کی قرآن نذر آتش کیے جانے کی مذمت


بدھ, 29 جون 2011

برطانوی حکومت نے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ اس ملک میں ان کی مذہبی آزادی اور عبادات کی ادائیگی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بات ایف سی او میں ساؤتھ ایشیا کے وزیر الیسٹر برٹ نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے ایک خط کے جواب میں کہی۔  تنظیم نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون  کو اپنے ایک خط  میں برٹش نیشنل پارٹی کے کارکن سیون اونز کے قرآن نذر آتش کیےجانے کےعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اے پی ایل نےپبلک آرڈر ایکٹ کی دفعہ 29 کی خلاف ورزی پر مذکورہ شخص کی گرفتاری کے بعد اس سال اپریل میں رہائی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

تنظیم کے چئیر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ویڈیو میں واضح طور پر اس شحص کو یہ قبیح فعل کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو اس کے خلاف مقدمے کے لیے کافی ہے جو اس سوسائٹی کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں۔

مسٹر ملک کے خط کے جواب میں السٹر برٹ نے لکھا کہ برطانوی حکومت نفرت اور منافرت پھیلانے والے ایسے تمام عمل کی بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے۔ ہر قسم کے دہشت گردوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی کو کیسے ختم کیا جائے۔ حکومت کی ترجیح یہی ہے کہ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بلا رکاوٹ اپنےعقائد پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔

تنظیم نے اپنے دفتر میں پاکستان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران قتل کیے جانے والے صحافیوں کے لیے تعزیتی ریفرنس میں ولی خان بابر ، سلیم شہزاد اور دیگر کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top