A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

پی پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو کی 58 ویں سالگرہ کی تقریب


بدھ, 29 جون 2011

پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن بینظیر بھٹو شہید  کی اٹھاون ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں کمیونٹی ویلفئیر مسٹر ثالٹ کیانی اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مسز شہناز پیر مظہر الحق نے اپنی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پی پی پی برطانیہ کے قائم مقام جنرل سیکریٹری ریاض خان،  پی پی لیبر ونگ برطانیہ کے چئیرمین عمرمیمن، پی پی برطانیہ کے ریکارڈ سیکریٹری کونسلر ڈاکٹر عبدالغفور عزیز ، پی پی پی لندن کے سنئیر نائب صدر ظاہر حسن ڈار،  پارٹی رہنما سلطان حیات اور خواتین ونگ برطانیہ کی کوآرڈینیٹر شمیم بھٹو  سمیت متعدد کارکنوں،عہدیدارن اور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بینظیر بھٹو شہید  کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئ اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

کمیونٹی ویلفئیر مسٹر ثالٹ کیانی نے بینظیر بھٹو شہید  کی خدمات کو زبردست الفاظ  میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانی کو عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مسز شہناز پیر مظہر الحق نے کہا کہ شہید قائد نے پاکستان کے عوام اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے لیے نمایاں کام کیےاور وہ پاکستانی خواتین کو دنیا  میں باعزت مقام دلانا چاہتی تپیں اور اس سلسلے میں ان کے پاس بہت سے منصوبے بھی تھے۔  موجودہ حکومت  نےان کے ہی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے غریب و مستحق خواتین کےلیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں جن کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔

پی پی پی برطانیہ کے قائم مقام جنرل سیکریٹری ریاض خان نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو  شہید  واقعی بینظیر تھیں ۔ انہوں نے جمہوری قوتوں سے اپیل کی وہ شہید قائد کی ملک و جمہوریت کے لیے دی گئی قربانی کو ضائع نہ ہونے دیں اور جمہوریت کے استحکام میں حکومت کاساتھ دیں۔

پی پی پی لیبر ونگ برطانیہ کے چئیرمین عمر میمن نےکہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزررہا ہے جس سے نکلنے کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن ہی مشعل راہ ہوگا۔ اس موقع پر  ڈاکٹر عبدالغفور عزیز ، ظاہر حسن ڈار  اور شمیم بھٹونے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top