A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

’انڈیا پاکستان تعلقات، کمیونٹی کردار ادا کرے’


بدھ, 29 جون 2011

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اس خطے کی دوجوہری طاقتوں میں تعلقات کی بہتری کے لیے برٹش پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈولمنٹ کی پریس ریلیز کے مطاوق تنظیم کے چئیرمین طحہ قریشی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے مابین تعلقات میں تناؤ کے سبب جنوبی ایشیا اس وقت کسی جنگ کا میدان نظر آتا ہےاور کوئی بھی واقعہ ان دو جوہری طاقتوں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنےلا کھڑا کر سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس میں ہزاروں افراد کی زندگیاں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ برٹش پاکستانی اور انڈین کمیونٹی  کو اپنی اپنی حکومتوں کو اگلے پچاس سال تک ایک دوسرے سے کوئی جنگ نہ کرنے کے معاہدے کے لیے مجبور کرنا چاہیے۔

مسٹر قصوری نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی آر ڈی کےپلیٹ فارم سے دونوں کمیونٹیوں کو اس ایجنڈے پر عمل یقینا دونوں ممالک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی کوششو میں مفید ثابت ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ میڈیا کی شمولیت سے اس عمل میں ہر ایک کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں سارک اور سیفٹا کے پلیٹ فارم کو بھی موثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top