A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

برٹش ائیر ویز ایسٹ افریقہ امدادی سامان لے کر جائے گی

نیوز ڈیسک, لندن
جمعرات, 11 اگست 2011

برٹش ائیر ویز ایسٹ افریقہ میں مفت سروسز کے تحت ایمرجسنی اشیاء اور دیگر ضروری ساز و سامان پہنچائے گی جہاں نصف ملین افراد شدید قحط سالی کے سبب بھوک سے مرنے کے قریب ہیں۔

بوئنگ 747 بارہ اگست کو آکسفام اور یونی سیف کا ایک دو دس ٹن وزنی ساز وسامان لے کر اتھوپیا کی طرف روانہ ہوگا۔ بیس سال میں اس خطے کو شدید ترین قحط سالی کا سامنا ہے جہاں صومالیہ، اتھوپیا اور کینیا  میں بارہ ملین سے زائد افراد بھوک اور بیماریوں کا شکار ہیں۔

امدادی سامان میں پانچ ہزار میٹرک ٹن پائپ شامل ہیں جو ایتھوپیا میں ڈولو ایڈو ریفوج کیمپ کو پینے کے پانی کی سپلائی کے لیے استعمال ہوں گے۔ علاوہ ازیں یونیسیف کی جانب سے راشن  اور ادویات ہیں۔

یکم اگست سے برٹش ائر ویز  کی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافر بھی ڈیک کی ایسٹ افریقہ کے لیے ہنگامی امدادی اپیل میں چندہ دے رہے ہیں۔ برٹش ائیر ویز اس ہفتے کے آغاز میں متاثرہ علاقوں میں آکسفام کی جانب سے واٹر ٹینکس، نلکے، پائپ،واٹر پمپس اور دیگر فری کارگو پہنچا چکی ہے۔  برٹش آیر ویز اکسفام کے چالیس ماہرین کو  کینیا  اور وہاں سےمتاثر علاقوں میں جلد از جلد پہنچانے کے لیے مفت سروس فراہم کررہی ہے۔

آکسفام کی چیف ایگزیکٹو  باربرا اسٹاکنگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ برطانوی لوگوں کی سخاوت سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں جس کے سبب ہم ایسٹ افریقہ میں ایک ملین لوگوں تک راسئئ میں کام ہوئے ہیں تاہم اب بھی بہت مدد کی ضرورت ہے۔ برٹش ائیر ویز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادرے کی مدد سے تنظیم کو دو لاکھ پچاس ہزار پونڈ کی بچت ہوئی ہے علاوہ ازیں ڈیک  کی کیمپین کے لیےجمع کی جانے والی امدادی رقم سے یقینا مزید لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔

برٹش ائیر ویز کے چیریٹی ایبل پارٹنر تنظیم کومک ریلیف  پہلےہی ایک ملین پونڈ امدادی رقم کی مد میں دے چکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top