ہنری ورلڈ فوڈ ایوارڈ کی میزبانی کریں گے
جمعرات, 11 اگست 2011

ورلڈ فوڈ ایوارڈز کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کامیڈی لیجنڈ لینے ہینری پہلی اکتوبر کو ہونے والے سالانہ گالا ڈنر کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ورلڈ فوڈ ایوارڈز برطانیہ کے فوڈ کلینڈر کا ایک اہم حصہ بن گئے ہیں۔ ہینری نے گزشتہ سال بھی ان ایوارڈز کی میزبانی کی تھی۔
گزشتہ سال کے تجربے کے حوالے سے ہینری نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند پہلو ہے کہ ان ایوارڈ میں دنیا کی فوڈ انڈسٹری کے تقریبا تمام ایتھنک طبقوں کی نمائندگی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سال بھی یقینا یہ تقریب شاندار رہے گی۔
ورلڈ فوڈ ایوارڈز میں ایشیا، اورینٹل افریقہ، ایفرو کریبین، یورپین، ایسٹ یورپین، مڈل ایسٹ، ساؤتھ امریکن اور میڈیٹیرین ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں جنہیں اپنے شبعوں میں مہارت، پروموشن اور اسٹاک پراڈکٹس کے اعتبار سے ان ایوارڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔
رواں سال اس تقریب میں گلیمر، اسپورٹس، سیاست اور زندگی کے دیگر شبعوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ ان ایوارڈز کے لیے ججز کے فرائض سرانجام دینے والوں میں فوڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات جن میں آدم لیلینڈ، سمن نمپڈ، ڈیوڈ جاگو شامل ہیں۔ کے ایم پی جی کی شیل گل ججوں کے نتائج کو آڈٹ کریں گی۔



























