A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

برٹش اداکارہ نینا واڈیا سائٹ سیور کی سفیر مقرر


جمعہ, 12 اگست 2011

برطانوی چیرٹی سائٹ سیور  نے معروف سوپ اداکار نینا واڈیا اور ہمیش پٹیل کو وژن انڈیا کیمپین کے لیے اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ہ بینائی سے محروم افراد کی تکلیف کو محسوس کرنے کے لیے ان  اداکاروں نے مکمل اندھیرے میں کھانا کھایا۔

انڈیا کے لیے تنظیم کی ریجنل ڈائریکٹر الزبیتھ کورئن نے کہا کہ ہم اپنی بنیائی پر کس قدر انحصار کرتے ہیں کہ کچھ دیر کے لیے بھی اندھیرے میں نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل ہمیں یقینا  ان 39 ملین افراد کے دکھ سے آشنا کرے گا جو آنکھوں کی نعمت سے محروم ہیں جن میں سے پندرہ ملین انڈیا میں ہیں۔

نینا نے کہا کہ تنظیم کی سفیر بن کر انہیں خوشی ہوئی ہے اور وہ انڈیا میں تنظیم کے کام کے بارے میں اور لوگوں کو بھی بتائیں گی  تاکہ وہ آنکھوں سے محروم ان افراد کی مدد کرسکیں۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ دنیا بھر میں 39 ملین افراد نابینا ہیں جبکہ ان میں سےاسی فیصد کی  آنکھیں علاج سے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

ہمیش نے کہا کہ آنکھوں کے بغیر ایک گھنٹے کے لیے بھی رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ اندھیرے میں رہ کر احساس ہوا کہ ہماری آنکھیں کس قدر اہم ہیں جبکہ نابینا افراد کو ہر روز جو مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں ان کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔

سائٹ سیور 1986 سے انڈیا میں نابینا افرادکے لیے کام کررہی ہے اور اب تک چار ملین افراد کو آنکھوں کے علاج میں مدد فراہم کرچکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top