آئی میک اپ کے نئے مقبول ٹرینڈز
اتوار, 25 ستمبر 2011

کہا جاتا ہے کہ اکثر جو باتیں ہونٹ نہیں کہہ سکتے وہ آنکھیں کہہ دیتی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آنلہوں کو مزید پرکشش بنائیں۔ آنکھوں کا میک اپ انہیں پرکشش بنانے میں بڑا متاثرکن کردار ادا کرتا ہے۔آنکھوں کے مختلف قسم کے میک شخصیت اور تقریب کے لحاظ سے کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہاں ہم آپ کی آسانی کے لیے آئی میک اپ کے لیٹس ٹرینڈز کے حوالے سے چند ٹپس دے رہے ہیں۔
نیچرل کلرز:
کوئی بھی ہلکے رنگ کے آئی شیڈ کلر کو پپوٹو پر آنکھوں کے کونے سے آخر تک لگائیں ۔ آنکھوں پر ہلکے رنگ کا آئی لائنر اور مسکارا لگائیں۔ گرمیوں میں ہلکے پیچ، کورل اور ہلکا گلابی آئی شیڈ بہتر لگے گا سردیوں میں گہرے چاکلیٹ یا پھر ہلکے اور گہرے رنگ کے امتزاج میں آئی شیڈ لگائیں۔
برائٹ بلیوز:
اسی کی دہائی میں یہ رنگ بڑا مقبول تھا۔ آج یہ رنگ دوبارہ فیشن میں آگیا ہے۔ اپنے لباس کے رنگ کی مناسبت سے نیلے آئی شیڈ کو دوسرے رنگوں کے امتزاج میں لگائیں مگر اس قدر نہ لگائیں کہ آنکھوں کو برا محسوس ہو۔ بصورت دیگر آپ خود کو اچھا خاصا جوکر بنا لیں گی۔ اگر آپ آنکھوں پر گہرا آئی شیڈ لگا رہی ہیں تو پھر لپ اسٹک اور بلش کے معاملے میں ہلکے رنگ کا انتخاب کریں۔
میٹالک کلرز:
میٹالک کلرز فیشن ورلڈ میں اس وقت بڑے مقبول ہیں۔ آنکھوں سے کپڑوں اور بیگز اور جوتوں غرض ہر ایک میں یہ رنگ بہت پسند کیے جاتے ہیں۔اپنی آنکھوں کے لیےبرونز، گولڈ یا سلور رنگ کا انتخاب کریں۔ اس کے ساتھ باریک آئی لائنر اور ہونٹوں پر ہلکےنیچرل کلر کا گلوز اچھا لگے گا۔
سموکی آئی شیڈ:
بلیک براؤن یا ہلکے جامنی رنگ کے آئی شیڈ کے ساتھ گرے کلر کو ملا کرلگائیں۔ اپنے لباس اور شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی ایک رنگ چنیں اور اس کنٹسراس میں آنکھوں پر لگائیں۔
مزید پڑھیے
’برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہیرو’
طارق جہان کے صبر کے پیغام سے برطانیہ میں شک کی نظر سے دیکھے جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہوئی ہے۔
راکھی ساونت کی سی پینٹیز پہننے کی فرمائش
راکھی ساونت نے اپنے نئے شو گجب دیش کی عجب کہانیاں میں سی ڈیزائن کی پینٹز پہننے کی فرمائش کرکے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔
اے لیول نتائج، یونی ورسٹیوں میں داخلے کی ریس سخت
برطانیہ بھرمیں اے لیول کے امتحانات کے نتائج کے بعد ریکارڈ تعداد میں طالب علم یونی ورسٹی میں داخلوں کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
ہربل کاسمیٹکس کی دنیا کی بے تاج ملکہ شہناز حسین
آیوویدک کئیر اور کیور کو دنیا بھر میں متعارف کروانے والی شہناز کی ہربل مصنوعات کو آج ایک گلوبل برینڈ کی حیثیت حاصل ہے۔































