موسم سرما کے چمکتے نیل کلر ٹرینڈز
بدھ, 12 اکتوبر 2011

سردیوں کا موسم بس قریب قریب ہی ہے اور خشک سرمئی موسم میں موڈ کو خوشگوار رکھنے کے لیے شخصیت میں اگرتھوڑی سی تبدیلی کرلی جائے تو اس سے نہ صرف خود اچھا محسوس کریں گی ۔یہاں ہم موسم سرما کی مناسبت سے نیل پالش کے کچھ ٹرینڈز بتا رہے ہیں جو آپ مختلف ملبوسات کی میچنگ سے ناخنوں پر لگا سکتی ہیں۔
گلٹری میٹالک:
سردیوں میں یہ ٹون آپ کے ہاتھوں کو ایک پرکشش لک دے گا۔ میٹالک نیل کلر ان دنوں فیشن کے حلقوں میں بہت مقبول ہیں اور ہم رنگ یا میچنگ ملبوسات اور جیولری کے ساتھ یقینا بہت اچھا لگے گا۔
مشروم، گریج، ٹوپ:
سردیوں کے خشک موسم میں یہ رنگ یقینا موڈ کو بہتر بنانے کے ساتھ ا آپ کی انگلیوں کو پرکشش بنائے گا۔ یہ کلر گزشتہ گرمیوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔ نیل پولش پسند کرنے والی خواتین کے لیے یقینا یہ نیل کلر رینج میں ایک اچھا اضافہ ہے۔اس گروپ کے شیڈز براؤن، گرے، ٹوپ کلرز رینج میں دستیاب ہیں۔یہ ہر لباس کے ساتھ بخوبی میچ ہوجاتے ہیں۔
سپر ڈارک ، تقریبا سیاہ:
اس میں گہرا جامنی، نیلا اور سرمئی رنگ شامل ہے۔ ملبوسات میں گلابی اور اس کے شیڈز کے ساتھ یہ نیل کلرز اچھے لگیں گے۔گہرا لال، نیلے اور ہرے رنگ کے امتزاج کے ملبوسات کے ساتھ یہ نیل کلر آپ کے ہاتھوں کو جاذب نظر بنائے گا۔
آسمانی نیلا:
یہ رنگ غالبا بہت سے لوگوں کو غیر متوقع لگے گا مگر سردیوں کے حساب سے یہ کلر انگلیوں کو نئی لک دےگا اور ہاتھ کچھ الگ سے نظر آئیں گے۔ اس موسم سرما میں چمکتے، او ر کچھ الگ سے نیل کلر سےاپنے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیجیے۔
مزید پڑھیے
’برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہیرو’
طارق جہان کے صبر کے پیغام سے برطانیہ میں شک کی نظر سے دیکھے جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہوئی ہے۔
راکھی ساونت کی سی پینٹیز پہننے کی فرمائش
راکھی ساونت نے اپنے نئے شو گجب دیش کی عجب کہانیاں میں سی ڈیزائن کی پینٹز پہننے کی فرمائش کرکے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔
اے لیول نتائج، یونی ورسٹیوں میں داخلے کی ریس سخت
برطانیہ بھرمیں اے لیول کے امتحانات کے نتائج کے بعد ریکارڈ تعداد میں طالب علم یونی ورسٹی میں داخلوں کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
ہربل کاسمیٹکس کی دنیا کی بے تاج ملکہ شہناز حسین
آیوویدک کئیر اور کیور کو دنیا بھر میں متعارف کروانے والی شہناز کی ہربل مصنوعات کو آج ایک گلوبل برینڈ کی حیثیت حاصل ہے۔































