لندن میں انڈین طالب علموں کا ’مستقبل خطرے میں’
جمعرات, 20 اکتوبر 2011

لندن میں ایک بزنس سکول کے بند ہونے سےمتاثرہ ہونے والے انڈین طالب علم کی اکثریت کو دیگر کالجوں میں داخلے دیئے جائیں گے۔ انڈین حکومت نے بھی ان طالب علموں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ان کے مستقبل پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑنے دے گی۔
انڈیا کے شہر پونے میں ٹاسمیک نامی انسیٹیوٹ کے لندن کیمپس کو جو ایم بی اے کے کورسز آفر کرتا ہے اور یونی ورسٹی آف ویلز سے توثیق شدہ ہے، شارٹ ٹرم کورسز کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کے سبب گزشتہ ہفتے بند کردیا گیا تھا ۔
یونی ورسٹی آف ویلز کا کہنا ہے کہ وہ دیگر یونی ورسٹیوں سے رابطے میں کہ اس خاص کورسّ میں داخلہ 650 طالب علموں کو کہیں اور داخلہ مل سکے۔تاہم انہیں یوکے بی اے کے قواعد کے مطابق انہیں دوسرے کالجوں میں منتقل کیا جائےگا۔
دہلی میں منسٹری آف ایکسٹرنل افئیرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لند ن میں ہمارا سفارت خانہ ٹاسمیک سے مسلسل رابطے میں ہے جس کے مطابق وہ یونی ورسٹی آف ویلز کے ساتھ مل کر ان طالب علموں کو دوسرے تعلیمی اداروں میں بھیجنے پر کام کررہا ہے تاکہ ان طالب علموں کا سال ضائع نہ ہو سکے۔
یوکے بارڈر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسمک نے عندیہ دیا تھا کہ وہ مزیدغیرملکی طالب علموں کو اسپانسر نہیں کرے گا اور اپنے لائسنس سے دست بردار ہو جائے گا۔ اس سال اپریل میں ہم نے اعلان کیا تھا کہ غیرملکی طالب علموں کو اسپانسر کرنے والے تمام تعلیمی ادارو ں کو ہائیلی ٹرسٹیّ اسپانسر کی کلاس دی جائے گی اور انہیں 2012 تک ایک منظورہ کردہ ادارے سے اپنے نظام کا معائنہ کروانا ہوگا۔ اس کے تحت بوگس کالجوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔
ان قواعد وضوابط کی روشنی میں یونی ورسٹی آف ویلز نے صرف اپنے منظور کردہ کورسز پر ہی ڈگیر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیے
سری لنکن رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کےہائی رینکڈ بالر
آئی سی سی کی ٹیسٹ بالر رینکنگ میں سری لنکا کے لفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کے سب سےہائی رینکڈ بالر بن گئے ہیں۔
شوبز سے متاثر خواتین کی اکثریت بینکوں کی مقروض
برطانیہ میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینک رپٹ قرار دی جانیوالی خواتین کی اکثریت کی عمر چوبیس سال سے کم ہیں۔
’اولمپکس گیمز والتھم فارسٹ کی قسمت بدل دیں گے’
والتھم فارسٹ بارو کے پاکستانی نژاد مئیر کونسلر مسعود احمد پاکستان کے شہر ملتان...
بچن فیملی کیلیے ڈیزائن کی خواہش: زیگی
برٹش ایشین فیشن ڈیزائنر زیگی نے آشیانہ برائیڈل شو میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات ’راج گھرانہ’ سے جیسےدھوم ہی مچا دی۔































