A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں 15، انڈیا میں 3 سرکاری چھٹیاں

نامہ نگار خصوصی, لندن
سوموار, 24 اکتوبر 2011

ایک حالیہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں سال میں پندرہ جبکہ  انڈیا میں صرف تین سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں۔ وہاں یہ تین سرکاری چھٹیاں 26 جنوری، 15 اگست اور اکتوبر 2 کو کی جاتی ہیں تاہم انڈیا کی مختلف ریاستوں میں مختلف مواقعوں اور مذہبی تہواروں پر کل  پر 73 چھٹیاں ہوتی ہیں۔

انڈیا کے بعد سوئزلینڈ میں دنیا میں سب سے کم یعنی سال میں صرف چار سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں۔ سری لنکا میں رواں سال 26 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے جو کسی بھی ملک میں اب تک کی سب سے زیادہ چھٹیاں ہیں۔ایران میں 25، چین میں 22، ارجنٹائن میں 21، آسٹریا میں 20، بنگلہ دیش میں 20، مصر میں 20،  ناروے میں 12 اور ہنگری میں 12  سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں۔
سعودی عرب میں 11،  انگلینڈ میں 8، فرانس میں 11، اسپین میں 10 جبکہ کیوبا میں  بھی دس، یو اے ای میں 10، جرمنی میں دس، آئرلینڈ میں نو اور اسرائیل میں بھی نو چھٹیاں ہوتی ہیں۔

بہت سے اسلامی ممالک جیسے ملائیشیا، مراکش، تیونس اور ترکی میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل ہوتی ہیں۔ بہت سے اسلامی ممالک جیسے سعودی عرب، عمان اور یمن میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ہوتی ہے۔ افغانستان  اور ایران دنیا کے واحد ممالک ہیں جہاں ہفتے کے چھ دن کام اور صرف ایک یعنی صرف جمعہ کی چھٹی ہوتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top