ٹرینز پر اشتہارات لگائے جائیں گے
نامہ نگار خصوصی, لندن
سوموار, 24 اکتوبر 2011
سوموار, 24 اکتوبر 2011

سری لنکا میں محکمہ ریلیویز نے ٹرینوں پر مختلف مصنوعات کے اشتہارات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کے محکمے اور پرائیوٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کے درمیان اس سلسلے میں ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
پرائیوٹ ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے سری لنکن ریلوے سے تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔جس کے لیے وہ محکمے کو دو سو ملین روپے کی ادائیگی کرےگی۔
سری لنکن ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ڈپارٹمنٹ نے کسی اشتہاری کمپنی سے کوئی معاہدہ کیا ہو جس کا مقصد محکمے کو اضافی آمدنی ہوگا۔
ملک میں ریلوے نیٹ ورک ایک ہزار پانچ سو آٹھ کلو میٹر پر محیط ہے اور ایک سال میں تقریبا ایک سو پانچ ملین مسافر ان ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ محکمے کے مطابق وہ ریلیویز کو ایک منافع بخش ادارے کے طور پر سامنے لے کر آنا چاہتا ہے۔



























