A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

پاک بھارت مذاکرات شروع کریں: سجاد کریم

نیوز ڈیسک, لندن
بدھ, 26 اکتوبر 2011

نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے یورپی پارلیمان کے رکن سجاد کریم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے دو سال کے لیے عارضی نشست پر انتخاب کو خوش آئند قرار دیا ہے۔  پاکستان دو سال کے لیے بھارت کے ساتھ سلامتی کونسل میں بیٹھے گا۔

یورپی پارلیمان میں فرینڈز آف پاکستان کے چئیرمین سجاد کریم نے دونوں ممالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت بین الاقوامی ایشوز پر بہت سے مشترکہ مفادات شیئر کرتے ہیں اور خیر سگالی کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کو سلالامتی کونسل کی رکنیت ایسے وقت ملی ہے جب بھارت نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں ای یو کے اسٹینڈ پر اعتراضات واپس لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اقوام متحدہ میں حل طلب مسئلہ کشمیر  وجود ہے اور وہ دونو ں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ مذاکرات کا آغاز کریں ۔ دنیا کے امن کے لیے جنوبی ایشیا میں امن ضروری ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت اقتصادی تعلقات میں اضافے سے وسیع تر تاریخی ایشوز کوحل کرنےمیں مدد ملے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top