A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

آئی کون ویلی کے ریزورٹ پروجیکٹ کا افتتاح

نامہ نگار خصوصی, لندن
اتوار, 30 اکتوبر 2011

آئی کون ویلی کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے لندن میں اورسیز یونٹس کی باقاعدہ لانچنگ  کی تقریب سے خطاب میں پراجیکٹ کے سی ای او ضیاء محی الدین نے کہا کہ آئی کون ویلی کی شکل میں پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد  اور  اعلی پائے کا ایک  انٹرنیشنل لیول  کا ہولیڈے ریزورٹ متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے لیے ان کی ٹیم  گزشتہ تین سال سے کام کررہی تھی  ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوست احباب مختلف مواقعوں پر پاکستان جاتے رہتے ہیں اورلوگوں کی جانب سے انہیں رہائش اور دیگر سہولیات کی عدم موجودگی کی ہی شکایت سننے کو ملتی تھی۔  ان سب کو سننے کے بعد یہ سوچا کہ کوئی ایسی جگہ بنائیں کہ جہاں ان کے بچوں کے لیے کھیلوں اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے مسیر ہوں۔ گھر جیسا ماحول ہو اور وہ اور ان کے بچے سکون سے اپنی چھٹیاں گزار سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آدھی قیمت کی ادائیگی پر مکان کی  رجسٹری مالک کے نام منتقل کردیں گےتو  اس سے بڑی سکیورٹی اور کیا ہوگی۔ میں خاص طور پر اپنی کمیونٹی سے یہی کہوں گا کہ وہ ہمارے دفتر تشریف لائیں اور ان کے جو بھی سوالات یا خدشات ہیں ہم انہیں ہر طرح سے مطمن کرنے کی کوشش کریں گے۔

آئی کون ویلی کے مینجنگ ڈائریکٹر کاشف جاوید نے بتایا   کہ یہ ایک فیملی رن بزنس ہے اس میں ضیاء محی الدین اور ان کے سواء  کوئی تیسرا شخص شامل نہیں ہے۔  روایتی فلیٹوں کی بجائے عالمی معیار کے مطابق ایک نئے اچھوتے آئیڈیے کےساتھ سامنے آئے ہیں۔ ہم نے اس پراجیکٹ کو ریزورٹ کم ہاٰؤسنگ سوسائٹی میں تبدیل کیا ہے۔ یہ ایسے ہی کہ جیسے کسی نےفائیو اسٹار ہوٹل میں گھر خرید لیا ہو ۔پہلے مرحلے میں صرف 250 یونٹس ہی سیل کے لیے پیش کیے جائیں گے۔   آئی کون ویلی پراجیکٹ رائے ونڈ روڈ پر واقع ہے جبکہ  اس کا کل رقبہ دو سو آٹھ کنال پر مشتمل ہے۔ ’ہم نے کسٹمر سے اب تک ایک پیسہ نہیں لیاہے۔ان یونٹس کو بیچنے کے لیے تین سال بعد مارکیٹ میں لائے ہیں ۔نوے فیصد انفر اسٹکچر مکمل ہوچکا ہے۔  لاہور ڈولپمنٹ اتھارٹی سےمنظوری کے بعد بجلی، گیس،پانی اور دیگر تمام ضروری کنکشنز کی باقاعد اجازت  حاصل کی جا چکی ہے۔ پورے ریزورٹ میں جنریٹرز اور 24 گھنٹے بجلی کی سہولت کے علاوہ سیکورٹی کیمرے اور  گاڈز  کی ٹیم ہو گی۔  گرین ایریا مقررہ شرط سے کہیں زیادہ یعنی ساٹھ  کنال پر مشتمل  ہے ۔دو سال میں اقساط کی مکمل ادائیگی کے بعد چابیاں مالکان کے حوالے کرد ی جائیں گی۔’

انہوں نے کہا کہ یونٹس کی دیکھ بھال  اوردیگر انتظٌامات میں اعلی معیار کا خیال کےلیے ایک سو دس افراد پر مشتمل ایک ٹیم ہوگی۔  انہوں نے اس موقع پر شرکاء کویہ بھی پیشکش کی کہ اگر کوئی پاکستان  جا کر ان کے پراجیکٹ کودیکھنے کے بعد  واپسی پر ان سے کوئی یونٹ خریدتا ہے تو اس کےٹکٹ کے پیسوں کو اصل قیمت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کاشف نے بتایا کہ بکنگ کے بعد ڈاؤنٹ پیمنٹ کرنے پر پلاٹ یا اورگھر  فوری طور پر  مالک کے نام پر ٹرانسفر کردیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ پک اینڈ ڈراپ کے علاوہ ریزورٹ کے اندر کار ہائر کی سہولت بھی موجود ہے۔ ائیر پورٹ اور شہر کے مختلف حصوں تک باآسانی رسائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لمس سم ادائیگی پر دس فیصد  کا ڈسکاؤنٹ آفر کیا جارہاہے۔ فری ہولڈ مالکا ن اپنا یونٹ کسی اور  کو فروخت کرنا چاہیں تووہ  کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ا نٹرنیشنل لیول پر اورسیز پاکستانی اور غیرملکیوں کے لیے ریزورٹ کی ممبر شپ کو اوپن کیا جائے گا۔ پہلے فیز میں ڈھائی سو ل یونٹس خریدنےوالے اگر چاہیں گے تو  آئی کون ویلی کے ذریعے اپنے یونٹس کو کرائے پر  بھی دیے سکیں گے جس سے ان کے لیے انکم کا بھی بندوبست ہو سکےگا۔

آئی کون ویلی پراجیکٹ کی پی آر اور مارکیٹنگ ہیڈ عنیقہ ملک نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے سفیر ہیں۔ لاہور میں ہولیڈے ریّزورٹ بننے سے لوگوں کو روزگار  کے واقع مسیر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ لانچنگ کا مقصد کمیونٹی انٹرایکشن کے ساتھ ان کے تحفظات اور خدشات سے آگاہی بھی تھا۔  انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے آئی کون ویلی کی ویب سائٹ کے علاوہ سنٹرل لندن میں ان کے دفتر سے بھی متلقہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔  

ڈاکٹر شوکت خان نے کہا کہ لوگوں کو براہ راست پراجیکٹ مالکان کے سامنے اپنے سوالات رکھنے کا موقع ملا جو یقنا ایک اچھی بات ہے۔  تقریب میں دو سیشنز میں شرکاء نے پینل سے مختلف سوالا ت کیے اوراس کو اورسیز کمیونٹی کے لیے ایک منفرد منصوبہ قرار دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

کشمیر پر بھارتی موقف چیلنج کرنے والوں پر دباؤ

مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف سے اختلاف رکھنے والوں بشمول برٹش ممبر پارلیمان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نیتین پیک کے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر

نیتن سنسارا سائپرس کے پیک فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدے کرنے والے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر بن گئے ہیں۔

آلہ زیادہ کھانے والوں کوخبردار کرےگا

تحقیق کاروں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو لوگوں کو مقررہ وقت میں خوراک کی زیادتی کے حوالے سے خبردار کرے گا۔

گھر میں پیڈی کور سے پاؤں خوبصورت بنائیے

گرمیوں میں خصوصا آپ کو کھلے جوتے یا سینڈل پہننی پڑتی ہیں ایسے میں اگر پاؤں صاف نہ ہوں تو شخصیت بہت برا تاثر چھوڑتی ہے۔

 
Go To Top Go To Top