برٹش عازمین حج کی اموات،ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج کا افسوس
نیوز ڈیسک, لندن
جمعہ, 04 نومبر 2011
جمعہ, 04 نومبر 2011

ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج یوکے نے جدہ میں کوچ کے حادثے میں برٹش عازمین حج کی افسوس ناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے پیٹرن لارڈ نذیر احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے حاجیوں کے اہل خانہ اور دوست و احباب کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اے بی ایچ کے مطابق جدہ میں برٹش قونصلیٹ نے ایسوسی ایشن کو بتایا کہ وہ وفات پانے والے عازمین کے لواحقین سے رابطے میں ہیں اور دیگر متاثر عازمین کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
ایسوسی ایشن نے اس سال سعودی عرب میں پے درپے ہونے والے ٹریفک حادثات میں متعدد عازمین حج کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے سعودی اتھارٹیز پر زور دیا ہے کہ وہ عازمین حج کی جان و مال کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لیے اپنے اقدامات میں بہتری لائے۔



























