مسلم ایڈ ڈے کے تحت تعلیمی آگاہی مہم
جمعہ, 04 نومبر 2011
برطانیہ کی معروف چیرٹی مسلم ایڈ کی تعلیم سے آگاہی مہم کے برطانیہ بھر میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جاہا ہے۔ رواں سال کی تھیم ’یونیورسل پرائمری ایجوکیشن: ڈویلورنگ دی سیکنڈ میلینئم ڈولمپمنٹ گول’ ہے جس کا مقصد تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تنظیم کے کاموں کے بارے میں آگاہی، لوگوں کی زیادہ سے زیادہ سپورٹ کا حصول اور خصوصا بچوں کی تعلیم کے حوالے لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ گزشتہ 26 سال سے تنظیم انسانیت کی خدمت پر معمو رتنظیم سوشل میڈیا کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
دنیا بھر میں72 ملین بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں جبکہ تنظیم اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تعلیم پر بلا تخصیص رنگ و نسل اور مذہب سب کا حق ہونا چاہیے۔ تاہم ترقی پذیر ممالک میں لاکھوں بچے تنازعات، خانہ جنگیوں، قدرتی آفات اور غربت کے سبب تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے تناطر میں مسلم ایڈ کی تعلیم سے آگاہی مہم کی ہم سپورٹ کرتے ہیں اور ممبر ممالک خصوصا صومالیہ میں تعلیم کے فروغ کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔
مسلم ایڈ کے چئیرمین سر اقبال سکرانی نے کہا کہ مسلم ایڈ ڈے کے ذریعے نہ صرف تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائےگی بلکہ کمیونٹی بھی تنظیم کے تحت ترقی پذیر ممالک میں جاری تعلیمی پروگرامز میں مدد کرسکتی ہے۔



























