A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

’موسٹ فیورٹ نیشن’ کے فیصلےکا خیرمقدم

نیوز ڈیسک, لندن
بدھ, 09 نومبر 2011

انڈیا نے پاکستان  کی جانب سے ’موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیے جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دو طرفہ معاملات میں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کا اشارہ ہے۔
یونین کے کامرس منسٹر آنند سرما نے کہا کہ ہم اس مثبت اقدام کی قدر کرتے ہیں  اور یہ من موہن حکومت اور انڈین عوام اور پاکستان حکومت اور ان کے عوام معاملات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانا کی خواہش کا واضح اٌظہار ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس فیصلے سے خطے میں استحکام ،تجارت کے فروغ اور روزگار کے مواقعوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ معاشی انگیجمنٹ، تجارت، اور آمدورفت کے سلسلے میں حائل پابندیوں کو ہٹانے سے صنعتی ترقی سے یقینا  خطے میں خوشحالی  آئے گی۔

پاکستان کی کابینہ نے گزشتہ دنوں متقفہ طور پر انڈیا کو ’موسٹ فیورٹ نیشن’ ٹریڈ اسٹیسٹس دیےجانے کی منظوری دی تھی۔ اس  فیصلے کودونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے انڈیا کو  ایم ایف این کا درجہ دیتےہی نان ٹیرف پابندیاں ہٹا لی گئ ہیں۔ یہ اسٹیٹس دونوں پارٹنر کو متوازی تجارت کی سہولیات اور مواقع فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top