A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

سیاسی جماعتیں امن ڈیل پر متفق

نیوز ڈیسک, لندن
بدھ, 09 نومبر 2011

نیپال میں اہم سیاسی جماعتوں نےایک سال کے تعطل  کے بعد لینڈ مارک پیس ڈیل پر رضا مندی ظاہر کردی  ہے ۔ اس ڈیل کے تحت انیس ہزار ماؤ جنگجوؤ ں کی قسمت کے فیصلے سے متعلق ہے۔

ان میں سے ایک تہائی کو سکیورٹی فورسز میں شامل کیا جائے گا جبکہ باقی تنخواہیں وصول کریں گے۔ ماؤ باغیوں نے پانچ سال قبل ہتھیار ڈال دیئے تھے  تاہم  امن کی کوششوں کے سبب ان افراد کے مستقبل اور ملک کے نئے آئین کی کوششوں میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔

نیپال کی چار بڑی سیاسی جماعتوں ماؤ ، نیپالی کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف نیپال اور مدیشی پیپلز رائٹس فورم  کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سابق جنگجؤوں کی سکیورٹی فورسز میں شمولیت اور اس تنازعے کا نشانہ بنے والوں کو معاوضے دینے کا معاہدے طے پاگیا ہے۔ سکیورٹی فورس میں شمولیت اختیار نہ کرنے والے ماؤ باغیوں کو  آٹھ لاکھ نیپالی روپے دیئے جائیں گے۔ اس معاہدے پر اہم ماؤ رہنما موہن بیدیا پہلے ہی اپنی نا پسندیدگی کا اظہا کرچکے ہیں۔

اس معاہدے کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے امن عمل کے مشکل حصوں پر عمل درآمد  اور ماؤ باغیوں کے زیراستعمال رہنے والے اسلحے کو ٹھکانے لگانے کے فیصلے پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی ۔

ماؤ باغیوں نے دہائی طویل خانے جنگی ترک کرکے 2006 میں ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ اس طویل خانہ جنگی میں اٹھارہ ہزار افراد لقمہ اجل بنے اور ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top