A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

طلباء پر جدیدتعلیم کے فروغ پر زور

نامہ نگار خصوصی, لندن
جمعرات, 10 نومبر 2011

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے جدید تعلیم کے حصول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ برٹش انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فارغ التحصل طلباء اپنے ملکوں میں متعلقہ شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

کوئن الزبیتھ ٹو کانفرنس سینٹر میں گزشتہ روز  برٹش انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ ای کامرس (بائیٹ)  کی  ڈگری ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے سترہ سو کامیاب  طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  اورسیز اسٹوڈنٹس یہاں سے سیکھ کر نہ صرف اپنے ممالک میں بلکہ اس معاشرے کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بائیٹ طلباء کو اعلی معیار کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم و تربیت تو دوسری طرف انہیں عملی زندگ میں قدم رکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں جو خوش آئند ہے۔سری لنکا کے ڈپٹی ہائی کمشنر پی ایم اعزما نے کہا کہ ڈگری حاصل کرنے والوں میں دو سو سےزائد سری لنکن طالب علم  بھی ہیں  جن سے وہ یہی کہیں گے کہ تیس سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اب ان کے ملک کو ان کی ضرور ت ہے   اور  وہ یہ اسکلز  اپنے ہم  وطنوں کو سکھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ بائیٹ کا ایک کیمپس سری لنکا میں کھولے جانے پر بات چیت جاری ہے۔بائیٹ  کےچانسلر لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ اس سال سترہ سو طالب علموں نےمختلف مضامین میں بیچلرز، ماسٹر زاور  ایم ایس سی  کی ڈگری  حاصل کی ہے جبکہ ادارہ جلد پی ایچ ڈی کے کورسز بھی شروع کرے گا۔ طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ مارکیٹ  ٹرینڈز سے متعارف کروانے کے لیے بڑی کمپنوں کو مدعو کیا جاتا ہے جو طالب علموں سے انٹرایکشن کرتے ہیں۔ ہمم نے ڈگری ایوارڈنگ کے لیے بھی درخواست دےرکھی ہے۔

برطانیہ میں ممکنہ 450 کالجز کی بندش کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو سزا دینے کی بجائے بوگس کالجز کے خلاف قدامات اٹھائے جانے چاہیے۔

ڈاکٹر رمی رینجر نے اپنی زندگی کے تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے خاندانی دولت، نام یا اچھی تعلیم سے زیادہ محنت اور لگن ضروری ہیں۔ انہوں نے اپنی  پہلی کمپنی دو پاؤنڈ سے شروع کی  اور آج اس کا ٹرن اوور ملین میں ہے  اور یہ سب انہوں نے اپنے بل بوتے پر کیا۔ 

ادارے کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر  محمد فارمر نے کہا کہ بائیٹ 2000میں قائم کیا گیا جس کے قیام کا مقصد یہی تھا کہ طالب علموں کو  جدیدیت اورعہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جائے  اور  ادارے سے  نکلنے والے طالب علم مارکیٹ میں باآسانی جاب حاصل کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساٹھ ممالک سے طالب علم ان کے انسٹیٹیوٹ میں پڑھنے آتے ہیں۔ہم  بزنس کو  انگیج کرتے ہیں تاکہ  ہمارے اسٹوڈنٹس کو ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ کام کرنے کے زیادہ سے زیادہ کام کا مواقع مل سکے۔ دوسرے لفظوں میں طالب علموں کا تعلیم کے ساتھ انڈسٹری سے بھی  تعلق  جڑا رہے۔ اس وقت جنوبی ایشیاء سے دوہزار طالب علم زیر تعلیم  ہیں۔ تاجکستان اور سری لنکا میں کیمپس کھولنے جانے پر کام ہورہا ہے۔

تقریب کے  آخر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی پر طلباء کو ایواڈز دیے گئے۔ رواں سال بزنس ایوارڈ سن مارک لمیٹیڈ  کے ایم ڈی ڈاکٹررمی رینجرز کو دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top