عید اسپیشل: دھواں گوشت
نیوز ڈیسک, لندن
ہفتہ, 12 نومبر 2011
ہفتہ, 12 نومبر 2011

دھویں کے ساتھ تیار کیا گیا یہ گوشت باربی کیو کے انداز میں بڑا لذیذ محسوس ہوتا ہے۔ اس عید قربان پر اس ڈش کو ٹرائی کریں یقینا سب کو پسند آئے گی۔
- تیاری کا وقت پندرہ منٹ
- کوکنگ ٹائم 25 منٹ
- چھھ لوگوں کے لیے کافی
اجزاء:
- بکرے کا گوشت ایک کلو
- پیاز آدھا کلو
- پودینہ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
- گاڑھی دہی آدھا کلو (پھنٹی ہوئی)
- ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)
- لہسن چار جوئے (باریک کٹے ہوئے)
- ہری مرچ چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)
دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا) - نمک ایک چائے کا چمچ
- تیل حسب ضرورت
ترکیب اجزاء:
- آدھے پیاز کو باریک کاٹ لیں اور باقی پیاز کے گول لچھے کاٹ لیں۔
- ایک پیالے میں پیاز کے لچھے، پودینہ اور ہری مرچ ملالیں۔
- دیگچی میں گوشت، لال مرچ، نمک، دھنیا، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن، ادرک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
- اس میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں۔
- جب تیل اوپر آجائے تو اس پر دہی، پیاز اور پودینے کی تہہ لگائیں۔
- کوئلے کا ایک ٹکڑا گرم کرلیں۔ دیگچی کے درمیان میں روٹی کا ٹکڑا رکھیں۔
- اس پر گرم کوئلہ رکھ کر چند قطرے تیل ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں۔ پانچ منٹ دم پر رکھ کر دھواں گوشت ڈش میں نکالیں اور گرماگرم پیش کریں۔



























