A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

پھلوں کو کیا دھو کر کھانا ضروری؟

نیوز ڈیسک, لندن
ہفتہ, 12 نومبر 2011

پھل اور سبزیاں کھانے کے معاملے میں اکثر اوقات ہم بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں دھوئے بغیر ہی کھا لیتے ہیں  تاہم اس بات کو دھیان میں رکھنا ضروری ے کہ ان کی بیرونی جلد پرکیمیکلز   کی تہہ  کے علاوہ زمین سے چپکنے والے بیکٹریا بھی ہو سکتے ہیں۔  مگر بعض لوگ دھونے میں اپنا وقت ضائع کرنے کے چکر میں پڑنے کی بجائے انہیں دھوئے بغیر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

پھل اور سبزیاں جہاں اگتے ہیں اس  مٹی  اور پانی میں مختلف قسم کے خطرناک بیکٹریا ہوسکتے ہیں۔ پھل اور سبزیاں وئیر ہاوس سے سپر مارکیٹ تک لانے میں بھی ان پر مٹی اور گرد پڑ جاتی ہے۔

جلد خراب ہونے والے پھلوں جیسے اسٹرا بیریز اور مشرومز  کو فریج میں صفر سے پانچ سینٹی گریڈ پر رکھیں۔

سبزیاں اور پھل کاٹنے سے قبل اپنے ہاتھوں کو کسی اچھے صابن سے دھوئیں۔ گوشت، سبزیاں اور پھلوں کو ایک دوسرے سے الگ رکھیں۔ گوشت کاٹتے وقت اسی چھری سے پھل  نہ کاٹیں کیونکہ اس سے بھی  بیکٹریا کی منتقلی کا احتمال ہوتا ہے۔  پھلوں اور سبزیوں کے خراب حصے کاٹ کرپھینک دیں کیونکہ ان میں بھی بیکٹریا  کی افزائش ہوتی ہے۔

اگر آپ پھل یا سبزیوں کے چھلکے اتار رہے ہیں تو   انہیں نل کے پانی سے اچھی طرح سے دھوئیں ۔ پھلوں یا سبزیوں پر اگر زیادہ مٹی لگی ہو تو انہیں نرم برش کے ساتھ رگڑ کر بھی دھویا جا سکتا ہے  جبکہ سخت جلد والے پھل اور سبزیوں جیسے سیب اور آلو کو اچھی طرح دھونے کے بعد کچن ٹاول سے خشک کریں۔

بہت سارے پھل جیسے بیریاں  بظاہر ہمیں خراب نہیں لگتے تاہم انہیں بھی اچھی طرح سے دھونا چاہیے۔ سلاد  کے مقابلے میں پکائے جانے والی روٹ ویجیٹبلز  کے ذریعے ای کولی نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top