A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

ہفتہ, 19 مئی, 2012 | 27 جمادة الثاني, 1433 ھجری
16°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

برطانیہ میں آن لائن بینکنگ مقبول

نیوز ڈیسک, لندن
ہفتہ, 12 نومبر 2011

ایک نئی تحقیق کے مطابق برطانوی شہریوں کی ایک بڑی اکثریت اپنے اکاؤنٹس  انتظام چلانے کے لیے آن لائن بینکنگ سروس استعمال کررہی ہے۔

پے یور وے ڈاٹ آرگ ڈاٹ یوکے نامی ویب سائٹ پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر چار میں سے ایک ویب یوزر انٹربیٹ بینکنگ کے لیے ہر روز لاگ ان ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق 79 فیصد  ویب یوزر نے کہا کہ وہ پیسوں کی آن لائن منتقلی کے عمل کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ 25 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں آن لائن بینکنگ کے رحجان یں نوے فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تاہم 55 سال سے زائد  عمر کے  ایک چوتھائی  افراد نے اپنے ذاتی اکاونٹس کے لیے کھبی آن لائن بینک نہیں کی۔

آن لائن فراڈ:

فنانشل فراڈ ایکشن یوکے کے مطابق اس سال کے پہلے چھ ماہ میں  آن لائن بینکنگ فراڈ   کے کیسز میں 32 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو یقینا آن لائن بینکگ کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
 معاشی بحران میں لوگ زیادہ سے زیادہ اپنا پیسہ محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے نزدیک آن لائن بینکنگ اپنے اکاؤنٹس کی جانچ پرتال کا آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔

بہت سے بینک اپنے صارفین کو آن لائن بینکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جبکہ اسٹارٹ فونز میں بھی مختلف اپلیکیشنز کے ذریعے آن لائن بینکنگ کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ نیشن وائڈ کی ایک تحقیق کے مطابق 48 فیصد افراد تین سے چھ سال کے عرصے سے آن لائن بینکنگ استعمال کررہے ہیں۔مزید بارہ فیصد افراد  قریب دس بارہ سال سے اپنے اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کے لیے آن لائن سروس کو ہی ترجیح دیتے ہیں جبکہ 6 فیصد چودہ سال سے آن لائن بینکنگ استعمال کررہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top