سبزیوں سےچہرے کی رونق بڑھائیے
ہفتہ, 12 نومبر 2011

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ہمارے جلد، بالوں، ناخن اور آنکھوں کے لیے بڑا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائی اجزاء جیسے فائٹو مرکب ڈی این اے جلد کی مرمت کرنے اور خون کی گردش کو بہتر بنا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریمز اور لوشن یقینا آپ کی جلد کو بہت خوب صورت بنا سکتے ہیں۔
چہرے کی خوبصورتی آپ کی جسم کی مجموعی صحت پر منحصر ہوتی ہے۔ اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے آپ کو صحت مند لائف اسٹائل کو اپنا نا ضروری ہے جس کے لیے سب سے پہلے اپنی غذا پر توجہ دیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اسکن نرم اورتروتازہ نظر آئے تو پھل ضرور کھائیے۔
بلیو بیریز: اس کو قدرت کا اینٹی ایجنگ فوڈ کہاجاتا ہے جو جلد کو تروتازہ، مسوڑھوں کو جراثیم سے پاک اور آنکھوں کے لیے مفید ہے۔
اسٹرابیریز:
جلد کے خلیوں میں موجود کولیج ہماری جلد کو ڈھیلے ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ اس کی کمی سے ہماری جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔
سیلمن: جلدی خارش اور خشک ہونے سے بچاتی ہے۔
آڑو: اس میں بڑی مقدار میں فائبر اور فائیٹو کیمیکل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں وٹامن سی، اے، کیلشیم اور پوٹاشیم کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے۔
بروکولی: اس میں بڑی مقدار میں فائبر اور وٹامن سی ہوتا ہے۔ اس میں ایک مرکب ہمارے جسم کے خلیوں کو زخمی ہونے سے بچاتا ہے۔
بینز: ان میں فائبر، فولک ایسڈ، پروٹین، کلیشیم اور میگنیشم ہوتا ہے۔ یہ ہمارےخون میں شوگر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گاجر:
اس میں بڑی مقدار میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہےجو ہماری جلد سے زہریلے مادے خارج کردیتا ہے۔
کھیرے: اس میں وٹامن اور منرلز کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
مچھلی: اس میں وٹامن اے، بی اے، بی 12 اور بی 6 بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہماری جلد کے لیے بہت مفید ہے۔
شہد: جلد کے لیے شہد بہترین چیز ہے۔
جو: بڑی مقدار میں فائبر ہوتا ہے اور پیچیدہ کاربوہائیڈ ریٹس ہوتے ہیں۔ اس میں آئرن، کیلشیم، وٹامن بی اور اسی اور سلیکون ہوتا ہے۔ جلد میں کولیجن کا لیول برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پپیتہ اور انار: یہ مردہ خلیوں کو دوبارہ سے بنانے میں مدد دیتا ہے۔
پانی: پانی زیادہ پینے سے جلد پر قدرتی تازگی آتی ہے۔



























