میچ فکسنگ میں اور بھی ٹیمیں ملوث رہی ہیں’
بدھ, 16 نومبر 2011

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کے بانی سربراہ پال کونڈن نے کہا ہے کہ اہم میچوں کی فکسنگ میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر دنیائے کرکٹ کی دیگر اہم ٹیمیں بھی ملوث ہیں۔
اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ’ 1990 کے آخر میں ٹیسٹ اور ورلڈ کپ میچز روٹین کے حساب سے فکس کیے جاتے رہے ہیں۔اس میں کئی ٹیمیں ملوث رہی ہیں اور یقینی طور پر جنوبی ایشیا ٹیمیں زیادہ شامل رہی ہیں۔ ایک خاص وقت پر ہر عالمی ٹیم میں کوئی نہ کوئی مزاح خیز حرکت کرتا تھا۔’
اس ماہ برطانوی عدالت نے تین پاکستانی کرکٹرز کو لارڈ کے میدان میں گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں پیسے لے کر جان بوجھ کر نوبال کرنے کے جرم میں قید کی سزائی سنائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلمان بٹ کو تیس ماہ کی قید، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامرکو بارہ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
پال، لندن میٹروپولیٹن پولیس فورس کے سابق سربراہ ہیں جنہوں نے 2000 میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ کے قیام میں اور ایک دہائی تک اس کے سربراہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1990 میں کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پتہ ہونے کے باوجود اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔’
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کی جڑ ایشیا میں نہیں ہے لیکن انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ہے جہاں ٹیموں کے ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس چیمپن شپ کے میچوں میں ایک دوسرے کو فیور کرنے کا رواج تھا ۔
’اگر آپ ٹیم اے ہیں اور سنڈے لیگ کے میچوں میں آپ کی بہترین پوزیشن ہے اور میں ٹیم بی کا کپتان ہوں اور میری ٹیم کا سنڈے لیگ کھیلنے کا کوئی چانس نہیں ہے ۔ میں اس صورت میں شاید آپ سے ڈیل کرلوں اس بات کو یقینی بناؤں کہ آپ اپنی سنڈے کی ڈیل کے لیے کم سے کم پوائنٹ پوائنٹ لیں سکیں اور جواب میں آپ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایسا کریں گے۔
واضح رہے کہ کافی عرصے سے میچ فکسنگ کی بڑے پیمانے پر چہ مگوئیوں کے باوجود کرکٹ چیف نےاس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ ایکشن نہیں لیا اور صرف اس وقت قدم اٹھایا گیا جب 2000 میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہنسی کروئنے نے بک میکر کی جانب سے رشوت لینے کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیے
شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت
امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔
’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’
برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔
نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں
بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔
احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟
حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔































