سندھ سیلاب زدگان، امپیریل کالج کے طلباء کی فنڈ ریزنگ
سوموار, 21 نومبر 2011

پاکستان میں سیلاب زدگان کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں اور سردیوں کے موسم میں لاکھوں متاثرین ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
یہ بات ایمپریل کالج کی پاکستان سوسائٹی کے عہدیداران نے سندھ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ’شام’ کے عنوان سے ایک فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب میں کہی۔
سوسائٹی کی صدر مریم یاسین نے کہا کہ گزشتہ سال آئے سیلاب کے مقابلے میں اس سال سیلاب نے زیادہ تباہی مچائی ہے اور سندھ کے تقریبا بائیس اضلاع میں املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اوپر سے سردیاں بھی سرپر ہیں۔ ہماری کوشش چھوٹی ہی سہی مگر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس وقت میں جو کچھ کر سکتے ہیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی ہر سال نومبر میں ’شام’ کے نام سے محفل موسیقی کا اہتمام کرتی ہے اور اس مرتبہ اس سے حاصل ہونےوالی چیرٹی کی رقم ہم جیمس کین فاؤنڈیشن کودیں گے۔
فیضان ارشد نے کہا کہ اس وقت کہ جب میڈیا کی توجہ بھی اور ایشوز پر ہے تو ایسے میں اورسیز کمیونٹی کا فرض ہے کہ وہ انٹرنیشنل لیول پر اس ایشو کو زندہ رکھے اور ان متاثرین کی مشکلات سے آگاہی فراہم کرے۔ سیلاب متاثرین کے لیے مزید کسی بیرونی انتظار کی بجائے اورسیز کمیونٹی آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنس کمیونٹی نے اس سے قبل بھی ہر مشکل گھڑی میں اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی یہاں پڑھنے والے طالب علم اس فرض کو نبھانے میں پیش پیش ہیں۔
نعم رضا نے کہا کہ اس وقت میں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے مل جل کر ہاتھ بٹائیں اورہم اسٹوڈنٹس اپنی حیثیت کے مطابق اپنے سیلاب متاثرہ بھائی بہنوں کی مدد کررہے ہیں۔ ہیمراسمتھ ٹاؤن ہال میں ہونے والے اس فنڈ ریزنگ ڈنر میں کنگز کالج ، یو سی ایل ، ایل ایس سی،سٹی، آکسفورڈ، ریڈنگ سمیت دیگر یونی ورسیٹیز کی پاکستان سوسائٹیز کے ممبران، عہدیداران اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ایونٹ کے دوران جمع کی گئی رقم جیمس کین فاؤنڈیشن کی سندھ کے سیلاب متاثرین کے پروگرام کو جائے گی۔
تقریب کی میزبانی مسی ڈی نے کی جبکہ ایمپریل کالج کی بھنگرا ٹیم کے علاوہ عمر، راف، مدیحہ، ساؤتھ ہال بوائز، زوہیر اور ان کے گروپ نے گیت اور رقص پیش کیے۔
مزید پڑھیے
سری لنکن رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کےہائی رینکڈ بالر
آئی سی سی کی ٹیسٹ بالر رینکنگ میں سری لنکا کے لفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کے سب سےہائی رینکڈ بالر بن گئے ہیں۔
شوبز سے متاثر خواتین کی اکثریت بینکوں کی مقروض
برطانیہ میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینک رپٹ قرار دی جانیوالی خواتین کی اکثریت کی عمر چوبیس سال سے کم ہیں۔
’اولمپکس گیمز والتھم فارسٹ کی قسمت بدل دیں گے’
والتھم فارسٹ بارو کے پاکستانی نژاد مئیر کونسلر مسعود احمد پاکستان کے شہر ملتان...
بچن فیملی کیلیے ڈیزائن کی خواہش: زیگی
برٹش ایشین فیشن ڈیزائنر زیگی نے آشیانہ برائیڈل شو میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات ’راج گھرانہ’ سے جیسےدھوم ہی مچا دی۔































