ایشوریا بچی کی ماں بن گئیں
منگل, 22 نومبر 2011

بالی وڈ ایکسٹریس ایشوریا رائے نے بدھ کو ایک بچی کو جنم دیا ہے جس کا اعلان ان کے شوہر ابھیشک نے ٹوئٹر پر کیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’اٹس اے گرل’۔ ان کے دادا اور بال وڈ کے سینئیر ایکٹر امیتابھ بچن بھی اپنی خوشی کو نہیں چھپا سکے اور انہوں نےٹوئیٹ کیا کہ’ میں دادا بن گیا۔ ایک انتہائی بیاری سی بچی کا’۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
38سالہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن سے شادی کو چار سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ چند سال میں جوڑے کے یہاں بچے کی ودلات سے متعلق چہ مگوئیاں جاری تھیں تاہم جون میں ایشوریا کے حاملہ ہونے کی خبر کے بعد میڈیا کی توجہ دیگر باتوں پر ہو گئی۔ ان کے ہاں بچے کی ودلات نومبر میں متوقع تھی اور انڈیا میڈیا پاگلوں کی حدتک اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ وہ گزشتہ پیر کو ہسپتال میں داخل ہوئیں۔
1994 میں مس ورلڈ کا تاج کا حاصل کرتے ہی انہوں نےدنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کا خطاب حاصل کیا۔ بعد میں انہوں نے بالی وڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’ہم دل دے چکے صنم’ اور ’دیوداس’ شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ہالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائےجن میں پنک پینتھر ٹو شامل ہے جبکہ وہ باقاعدگی کے ساتھ کانز کے فلمی میلے میں شریک ہوتی ہیں۔
بچن خاندان میں یہ تیسرے بچے کی ودلات ہوئی ہے اس سے قبل امیتابھ اور جیا بچن کی بڑی صاحبزادی کے دو بچے ہیں۔
مزید پڑھیے
کپڑوں کے انداز سے جسمانی خدوخال کو پرکشش بنائیں
پست قامت اور قدرے بھاری جسم کی مالک خواتین مناسب ملبوسات کے ذریعےاپنے جسم کے ابھاروں کو جاذب نظر بنا سکتی ہیں۔
گرمیوں میں خود کو اسمارٹ رکھیں
معمولی بیوٹی ٹپس کی مدد سے آپ اپنی خوبصورتی کو ساراسال برقرار رکھ سکتی ہیں تاہم اس کے لیے چہرے پرتوجہ کی ضرورت ہے۔
نیتین پیک کے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر
نیتن سنسارا سائپرس کے پیک فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدے کرنے والے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر بن گئے ہیں۔
’برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہیرو’
طارق جہان کے صبر کے پیغام سے برطانیہ میں شک کی نظر سے دیکھے جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہوئی ہے۔































