A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

سلمان اور عامر کی اپیلیں مسترد، سزا برقرار

عادل شاہ زیب, لندن
جمعرات, 24 نومبر 2011

لندن کی کورٹ آف اپیل نے سزا  یافتہ پاکستانی کرکٹر ز سلمان بٹ اور محمد عامر  کی جانب سے اپنی سزاؤں کے خلاف دائر کردہ اپیلیں خارج کرتے ہوئے ان کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔

اسپاٹ فکسنگ کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی کراؤن کورٹ نے تین نومبر کو  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 27 سالہ سلمان بٹ کو ڈھائی سال اور  بالرمحمد عامر کو چھ ماہ قید  کی سزا سنائی تھی  جبکہ اسی کیس میں بالر محمد آصف کو ایک سال اور کرکٹ ایجنٹ مظہر مجید کو  دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس مقدمے میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سپورٹس ایجنٹ مظہر مجید کے کہنے پر چھبیس اور ستائیس اگست سنہ دو ہزار دس کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران پہلے سے طے شدہ وقت پر نو بالز کروائیں تھیں۔

اس کے لیے ایجنٹ مظہر مجید نے محمد آصف کو پینسٹھ ہزار، سلمان بٹ کو ایک لاکھ اور محمد عامر کو ڈھائی ہزار برطانوی پونڈ کی رقم ادا کی تھی۔

عدالت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور بالر محمد آصف کو دھوکہ دہی اور بدعنوانی کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔

مقدمے کے دو دیگر ملزمان محمد عامر اور ایجنٹ مظہر مجید نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ محمد عامر نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ صرف ایک میچ میں فکسنگ کے مرتکب ہوئے تھے۔

کورٹ آف اپیل نے ان کا کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیس میں اب مزید بحث کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔محمد عامر کو سنائی گئی چھ ماہ قید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے جج کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ کو انتہائی نوجوان ٹیلنٹ سے محروم ہونا پڑا۔ مگر ان کے کم عمر ہونے کی وجہ سے ان سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top