A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

سہواگ کا ون ڈے انٹرنیشنل میں 219 رنز کا نیا ریکارڈ

نیوز ڈیسک, لندن
بدھ, 14 دسمبر 2011

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں دو سو انیس رنز اسکور کرکے انڈیا کے بلے باز وریندر سہواگ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔تیتس سالہ سہواگ نے اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکر  کا دو سو رنز  ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ بھی  توڑا ہے  جو سچن نے پچیس چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔

ان کے 219 رنز کی بدولت انڈیا  پانچ  کھلاڑیو ں  کےنقصان پر 418رنز  بنا کر ویسٹ انڈیز  سے ایک کے مقابلےمیں تین سے یہ سیریز  جیت گیا  جبکہ مقابل ٹیم  صرف 265 رنز  ہی اسکور کرسکی۔

سہواگ نے گزشتہ سال فروری میں ڈھاکہ میں ہونے والے ون ڈے انٹر نیشنل میں تئیس چوکوں کی مدد سے ایک سو پچھتر رنز بنائے تھے۔ سہواگ ون ڈے انٹر نیشنل میں پہلے ہی  آٹھ ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

سہواگ اور گوتم گمبھیر نے176 کی پارٹنر شپ قائم کی  تاہم  گوتھم 67 رنز  بنا کر  مارلن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ سریش رائنا  55 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے تو انڈیا کا اسکور  41  ویں اوررز میں  316  رنز  تھا ۔سہواگ 170  رنز  پر سیمی  کی گیند پر روی رام پال کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہونےسے بچے تاہم بعد میں وہ  کیرڈ پولرڈ کی بول پر 47 اوور میں آؤٹ ہو گئے۔  رسل نے روندرا کو دس اسکور  کے بعد یوپلین کی راہ دکھائی  جبکہ سہواگ 210 رنز  بنا کر سچن  کا ریکارڈ توڑنےمیں  کامیاب ہوگئے۔ روہیت شرما نے 27 جبکہ ویرات  کوہلی نے 23 رنز  بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوا دی اور کیرن پاوئل سات رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔سیمننز چھکے اور چوکوں کی مدد سے چھیتیس رنز بنا کر راویندارہ کی بال پر آوٹ ہو ئے۔ سیمولز  تیتس رنز  کے انفرادی اسکور  پر شرما کی بال پر بولڈ ہو ئے۔

ویسٹ انڈیز کے نوے رنز پر چار آؤٹ کے اسکور پر ڈینزا گیارہ رنز بناتے ہوئے شرما کی بال پر آؤٹ ہو گئے، یہ شرما کی تیسری  وکٹ تھی۔رام دن اور رسل نے پانچویں وکٹ تک چالیس رنز سکور کیے ، اس کے بعد سریش رینا انہیں سٹمپ آؤٹ کیا ۔ سیمی دو ، رام پال دس ، روچ سات اور سنیل ستائیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ رام دن  اپنی سینچری مکمل نہیں کرپائے اور 96 کے انفردای اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔     

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

پچاس سال میں کم عمر نظر آنے کے بیوٹی ٹپس

اگر آپ کو اپنا خیال رکھنے کا فن آتا ہو تو پچاس سال کی عمر میں بھی آپ کسی کم عمر لڑکی کیطر ح نازک اور جاذب نظر آسکتی ہیں۔

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایشین وویمنز ایوارڈز

زندگی کے دس مختلف شعبو ں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایشین خواتین کو ایک تقریب میں لائیڈز بینک کارپوریٹ مارکیٹس اے ڈبلیو اے ایوارڈ ز دیئے گئے۔

اسلامک ریلیف اور موزیک کی مشترکہ فنڈ ریزنگ مہم

اسلامک ریلیف پارٹنرشپ کے تحت برطانوی چیرٹی موزیک کے پرزن مینٹرنگ پروگرام کے فنڈ ریزنگ پراجیکٹ میں مدد کرے گی۔

’عورت کو آج بھی انصاف نہیں ملتا’

مختارمائی نےپولیس کے نظام میں فوری اصلاحات پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان میں عورت کو آج بھی انصاف نہیں ملتا۔

 
Go To Top Go To Top