A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

’مساجد معاشرے کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہیں’

نیوز ڈیسک , لندن
جمعہ, 23 دسمبر 2011

مسلم ایڈ برطانیہ کے چئیرمین سر اقبال سکرانی نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر  اور لوگوں کی تربیت میں مساجد اور مذہبی ادارے اہم کردار اداکرتے ہیں۔ برطانیہ میں قائم مساجد نہ صرف لوکل کمیونٹی کی ویلفیئئر اور ترقی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ ان سے مین اسٹریم کمیونیٹیز  کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مسلم ایڈ کی مدد کرنے والی 60 مساجد اور اسلامی اداروں کے نمائندوں سے خطاب میں کہی۔ یہ تقریب مسلم ایڈ کی جانب سے مساجد اور اسلامی اداروں کی جانب خیراتی کاموں کی ترویج کے لیے منعقد تقاریب کا حصہ تھی جس میں مسلم ایڈ کے سی ای او سید شرف الدین، ٹرسٹیز شیخ صہبیب حسن، ڈاکٹر عبدالمجید قاسمی،  رابطہ افسر ولایت کھوکھر ، فنڈ ریزنگ مینیجر طفیل حسین، جنید افضل، مساجد اور اسلامی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان تقاریب کا مقصد مساجد اور اسلامی اداروں کے خیراتی کاموں کو اجاگر کرنا اور ان اداروں کے ذریعے مسلم اور دوسری کمیونیٹیز کو پہنچنے والے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔ اس سلسلے میں تقریبات مانچسٹر میں بھی منعقد ہوئیں۔

سر اقبال سکرانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مسلم ایڈ اور مساجد و اسلامی ادارے مل کر انسانیت کی بہتر طور پر خدمت انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ایڈ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ادارہ گزشتہ پچیس سال سے دنیا بھر میں مصیبت زدہ اور نادار افراد کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں مساجد اور اسلامی اداروں کے درمیان یہ شراکت داری مستقبل میں مزید بڑھے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%
 
Go To Top Go To Top