گوگل پر قطرینہ کی تلاش
بدھ, 28 دسمبر 2011

قطرینہ کیف نے انٹرنیٹ پر سرچ کے اعتبار سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے انا ہزارے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سرچ انجن گوگل انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ یوزرز میں موضوعات اور شخصیات کے حوالے سے قطرینہ کیف سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں جبکہ انا ہزارے ۔ تیزی سے ابھرنے والے لوگوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں پونم پانڈے دوسرے نمبر پر ہیں۔دیگر نیوز آئیٹم میں کرکٹ لیگ آئی پی ایل پہلے نمبر پر جبکہ لوک پال بل اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
گوگل پر کھیل کی دنیا میں کرکٹ ورلڈ کپ 2011 سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ایونٹ رہا جبکہ سچن ٹنڈولکر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اسپورٹس پرسنالٹی رہے ہیں۔ گوگل پر فیس بک ٹاپ سرچز میں شامل رہی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر یو ٹیوب ہے۔ رپورٹ میں دلچسپ بات یہ نظر آئی کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کا رحجان شہروں سے گاؤں دیہاتوں کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔
گوگل انڈیا کے ہیڈ آف پراڈکٹس لتیش کٹگردا نے کہا کہ ستر فیصد سرچ شہروں سے باہر سے ہوئی ہے جبکہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال بڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال گوگل استعمال کرنے والوں کی تعداد 125 ملین پر پہنچ گئی ہے اور تقریبا پچاس ملین افراد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ پر لاگ ان ہوئے۔
مزید پڑھیے
کپڑوں کے انداز سے جسمانی خدوخال کو پرکشش بنائیں
پست قامت اور قدرے بھاری جسم کی مالک خواتین مناسب ملبوسات کے ذریعےاپنے جسم کے ابھاروں کو جاذب نظر بنا سکتی ہیں۔
گرمیوں میں خود کو اسمارٹ رکھیں
معمولی بیوٹی ٹپس کی مدد سے آپ اپنی خوبصورتی کو ساراسال برقرار رکھ سکتی ہیں تاہم اس کے لیے چہرے پرتوجہ کی ضرورت ہے۔
نیتین پیک کے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر
نیتن سنسارا سائپرس کے پیک فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدے کرنے والے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر بن گئے ہیں۔
’برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہیرو’
طارق جہان کے صبر کے پیغام سے برطانیہ میں شک کی نظر سے دیکھے جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہوئی ہے۔































