A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

سردیوں کے موسم میں نئےٹرینڈی ہیٹس


جمعہ, 30 دسمبر 2011

سردیوں کے موسم کے قریب آتے ہی  لباس کے ساتھ ہیٹ سردیوں سے بچاؤ کے علاوہ شخصیت  کو جاذب نظر بنانےکے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم اگر انہیں فیشن کے حساب سے پہنا جائے تو وہ شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔  ہم فال ونٹر سیزن میں مردوں اور خواتین کے لیے ہیٹس کے نئے ٹرینڈز کے بارے میں بتا رہے ہیں۔وائڈ برم، فیڈورا ہیٹ  اور اسکول کیپ سے لے کر بالر ہیٹ تک  مارکیٹ میں دستیاب ان نت نئے اسٹائل سےشخصیت کو جاذب نظر بنایا جا سکتا ہے۔

وائڈ برم ہیٹس:
ہیٹس کا  یہ انداّز مردوں اور خواتین دونوں میں خاصا مقبول ہے۔  ٹوپی کا یہ انداّز شخصیت میں رومانیت کے ساتھ دوسروں کو متوجہ کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اس ہیٹ کے ساتھ  کھلے پائنچوں والا ٹراؤزر ،  ڈھیلے بلاوز ، بو ٹائی نیک اور ستر کی دہائی کے  ڈبل بریسٹ اسٹائل کی جیکٹ  زیادہ اچھی لگے گی۔  مرد  وائڈ برم ہیٹس کے ساتھ جدید تراش خراش کے سوٹ  پہن سکتے ہیں۔

فیڈورا ہیٹس:
ہیٹس کا یہ انداز  مختلف اسٹائل  اور رنگوں کے ساتھ   مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس میں پر لگا کر اس کو مزید جاذب نظر بنایا جاتا ہے جبکہ ایوننگ ملبوسات کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے۔ سیلیبریٹیرز انہیں شوق سے پہنتے ہیں یہ بہت سے اسٹائل اور فیبرکس میں بازار میں دستیاب ہیں۔

وینٹیج ہیٹس:
یہ ایوننگ گاؤنز  اور فلیپر انداز کے فر کے ساتھ دلکش لگے گی۔ وائڈ برم اور فیڈوا ہیٹس کے مقابلے میں یہ نسبتا کم ٹرینڈی  ہیں تاہم  یہ کسی بھی لباس کو دلکش بنا سکتی ہے۔

بالر ہیٹس:
دنیا بھر میں اس قسم کی ہیٹس پہلے ہی بہت مقبول ہیں اور اگر آپ اپنی وارڈ روب کو نیا ٹرینڈی لک دینا چاہتے ہیں تو ٹرینڈی بالر  ہیٹس یقینا ہر لباس کے ساتھ خوبصورت معلوم ہوں گی۔

سردیوں کے موسم میں میچنگ ہیٹ  آپ کے لباس اور شخصیت کو مزید خوبصورت بنانے کے ساتھ دیکھنے میں ایک اچھا تاثر قائم کرتی ہیں اورملبوسات کے ساتھ میچنگ ہیٹ پہننے کےشوقین افراد فیشن کے حلقوں میں چلنے والے تازہ ٹرینڈز کا جائزہ لیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

’برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہیرو’

طارق جہان کے صبر کے پیغام سے برطانیہ میں شک کی نظر سے دیکھے جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہوئی ہے۔

راکھی ساونت کی سی پینٹیز پہننے کی فرمائش

راکھی ساونت نے اپنے نئے شو گجب دیش کی عجب کہانیاں میں سی ڈیزائن کی پینٹز پہننے کی فرمائش کرکے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔

اے لیول نتائج، یونی ورسٹیوں میں داخلے کی ریس سخت

برطانیہ بھرمیں اے لیول کے امتحانات کے نتائج کے بعد ریکارڈ تعداد میں طالب علم یونی ورسٹی میں داخلوں کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

ہربل کاسمیٹکس کی دنیا کی بے تاج ملکہ شہناز حسین

آیوویدک کئیر اور کیور کو دنیا بھر میں متعارف کروانے والی شہناز کی ہربل مصنوعات کو آج ایک گلوبل برینڈ کی حیثیت حاصل ہے۔

 
Go To Top Go To Top