A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: وہاب ریاض ٹیم میں شامل

نیوز ڈیسک, لندن
جمعہ, 30 دسمبر 2011

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز  کے لیے لیفٹ آرم بالر وہاب ریاض کو  ٹیم میں طلب کرلیا ہے۔

26 سالہ وہاب ریاض کا نام حالیہ میچ فکسنگ ٹرائل میں سامنے آنے کے بعد انہیں بنگلہ دیش کے ٹور میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز  میں عمر اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان شعب مملک اور محمد خلیل اسکواڈ کا حصہ نہیں۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ کی جگہ ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مصباح الحق کی زیر کپتانی پاکستان نے تین ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں جبکہ دو میچ سیریز ڈرا ہوئیں، پاکستان نے ون آف ٹیسٹ میں زمباوے  کو ہرایا اور  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سے پاکستان کے خلاف میچ یو اے ای میں کھیلے جارہے ہیں جہاں  پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اسکواڈ:  مصباح الحق (کپتان)،  محمد حفیظ، توقیر عمر،  عمران فرحت، اسد شفیق، یونس خان، عمر اکمل، عدنان اکمل(وکٹ کیپر)، اظہر علی، عمر گل، اعزاز چیمہ، وہاب ریاض، محمد طلحہ،  سعید اجمل، عبدالرحمان اور جنید خان  (فٹنس سے مشروط)۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

برٹش کونسل انڈیا میں کلچرل ریور پروگرام شروع کرے گی

برٹش کونسل انڈیا اور برطانیہ کے طلباء میں رابطوں کو موثربنانے کے لیے جلد ہی کلچرل پارٹنرشپ ریوو پروگرام شروع کرے گی۔

میگزین کے لیے بیونسے کےبےباک فوٹو شوٹس

معروف گلوکارہ بیونسے نے ایک رسالے کی کنٹری سائیڈ کی تھیم کے لیے تقریبا نیم برہنہ فوٹو شوٹ دیئے۔

’افغانستان میں منشیات کے خاتمے پر توجہ دی جائے’

عالمی برداری نے اگر افغانستان میں منشیات کےایشو پر توجہ نہیں دی تو کئی نائن الیون ہو سکتے ہیں۔

خواتین ماؤنٹ ایورسٹ چیرٹی مہم سے کامیاب واپسی

ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے دل ٹرسٹ کی جانب سے ملک کے غریب اور نادار بچوں کے لیے سکول کھولنے کو اندھیرے میں روشنی کی کرن کے مترادف قرار دیا ہے۔

 
Go To Top Go To Top