’لڑکی پر تشدد، ملزمان گرفتار ہوں گے’
نیوز ڈیسک, لندن
جمعرات, 05 جنوری 2012
جمعرات, 05 جنوری 2012

افغان صدر حامد کرزئی نےیقین دلایاہے کہ پولیس پندرہ سالہ ایک شادی شدہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کو جرم پر مجبور کرنے والے خاندان کے افراد کو گرفتار کرے گی۔
سینئر پولیس افسران سے ملاقات کے بعد ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پندرہ سالہ سحر گل کے خلاف تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
پولیس کے مطابق شمال شرقی بگلان صوبے میں سحر گل کو چھ ماہ تک گھر کے تہہ خانے میں قید رکھا گیا اور اس کا سر منڈوا کر اس کی انگلیاں توڑ ڈالی تھیں۔
سحر گل اس وقت کابل کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ گزشتہ ہفتے ہیلتھ اینڈ وویمن افئیرز کے وزراء نے سحر گل سے اصل صورت حال جاننے کے بعد اس کے سسرالیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔



























