A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

انوج بدوے کے والدین کا پارلیمان کا دورہ

نیوز ڈیسک, لندن
جمعہ, 06 جنوری 2012

برطانیہ میں باکسنگ ڈے پر  قتل ہونے والے انڈین طالب علم  انوج بدوے کے والدین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے اچھے مستقبل کے لیے اس کو پڑھنے کے لیے انگلینڈ بھیجا تھا۔

پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ہوم افئیرز سیلیکٹ کمیٹی کے چئیرمین کیتھ واز ایم پی سے ملاقات کے دوران مقتول کے والد سبھاش بدوے نے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ بدھ کو برطانیہ پہنچنے کے بعد  سبھاش، ان کی اہلیہ یوگنی اور سالے راکیشن سوناوی نے کیتھ واز سے تقریبا 35 منٹ تک ملاقات کی۔ انوج کے والدین جمعہ کو اس کی میت کے ہمراہ انڈیاروانہ ہوں گے۔ انوج کے قتل کے جرم میں پولیس نے ایک بیس سالہ کیارن اسٹیپلیٹن کو گرفتار کیا ہے۔

مسٹر بدوے کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کے بچھڑنے کا بڑا دکھ ہے اور ایک والد کے طور پر وہ نہیں چاہیں گے کہ ایسا واقعہ پھرکسی کے ساتھ پیش آئے ۔ ’میں یہاں اپنے بیٹے کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتا ہں اور جو طالب علم یہاں پڑھنے کے لیے آئے ہیں وہ یہاں پڑھیں اور واپس جائیں’۔

’میرا بیٹا نہ صرف انڈیا بلکہ دنیا کے لیے ایک اثاثہ تھا۔وہ بہت راست گو ،منظم ، نرم خو اور انسان دوست تھا’۔

مسٹر کیتھ واز نے کہا کہ انکے کئ پارلیمانی ساتھیوں نے ان سے رابطہ کرکے اس واقعہ پر اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہ موقع ہے کہ وہ براہ راست انوج کے والدین تک اپنے جذبات پہنچائیں۔انوج اوران کی فیملی کی تکریم کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کی صلاح بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے انوج کے والدین کی جانب سے فیس بک انتظامیہ سے انوج کا بیج کھولنے کی بھی استدعا کی اوراس کیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واقعے کے محرکات اورحقائق منظر عام پر لانے کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top