A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

فیض،دامن، جالب کی یاد، تقریب 18 فروری کو

نیوز ڈیسک, لندن
سوموار, 09 جنوری 2012

فیض کلچرل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اٹھارہ فروری کو کانوے ہال میں ’تین شاعر، ایک آواز’ کے نام سے استاد دامن، حبیب جالب اور فیض احمد فیض کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں تنظیم کے عہدیداران نے بتایا کہ تقریب کا مقصد پاکستان کےاعتدال پسند اور روشن خیال امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اور خصوصایہاں آباد نوجوان نسل کو ان کے ثقافتی ورثے سے آگاہ کرنا ہے۔

فاؤنڈیشن کے کنوینر ایوب اولیاء نے کہا کہ گزشتہ سال فیض میلے کی کامیابی کے بعد فیض کلچرل فاؤنڈیشن کے نام سے باقاعدہ ایک غیر منافع بخش تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فیض، جالب اور دامن نے آمریت  کے خلاف جدوجہد کی اور وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ترقی پسندی کی علامت ہیں۔اس تقریب میں معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن، صحافی مجاہد بریلوی اور دانشورپروفیسر امین مغل ان تینوں عظیم شعراء کے کام اور زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ مقبول غزل گائیک رادھیکا چوپڑا،  لال بینڈ  کے علاوہ مقامی فنکار اور شعراء بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مجلس عامہ کے رکن مظہر علی خان  نے کہا کہ ان شعراء نے پاکستان میں جبر اور ظلم کے خلاف بڑی لڑائی لڑی ہے اور اپنے شعروں کے ذریعے عوام کو شعور دیا۔

تنظیم کے کوآرڈینیٹر تنویر زمان نے کہا کہ فیض، جالب اور امن سمیت تمام صوفی شعراء ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے ان کے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

مجلس عامہ کے رکن عاصم شاہ نےتفصیلات بیان کرتے ہوئےکہا کہ سہ پہر چار بجے شروع ہونے والےاس پروگرام کے پہلے سیشن میں تقاریر اوردوسرے میں محفل موسیقی جبکہ مجاہد بریلوی کی کتاب کی رونمائی بھی ہوگی۔ فیض کلچرل فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹس خریدی جا سکتی ہیں۔

شاہد دستگیر نے کہا کہ گزشتہ سال جون میں فیض میلےمیں نوجوانوں کی شرکت نے پاکستان کے عظیم ثقافتی اثاثے پر کام کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔

اکرم قائم خانی نے کہا کہ اس پروگرام  کا مقصد صرف ہلہ گلہ نہیں  بلکہ ان کے ذریعے  مقصد یہی ہے کہ امن پسند ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کے پیغام کو نہ صرف یاد کیا جائےبلکہ اسے اگلی نسل تک بھی پہنچایا جائے۔

اس موقع پریوکے پاکستان کلچرل فاؤنڈیشن کے صدر اکرام خان، ثقلین امام، ہمراز احسن، زہرہ امام، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز کی اردو سوسائٹی کےصدرعامر علی خان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top