نئی لیبر ایم پی سیما ملہوترہ کو نثار ملک کی مبارکباد
سوموار, 09 جنوری 2012

برنٹ فور اورآئزل ورتھ میں لیبر پارٹی کےچیئر اور سابق کونسلر نثار ملک نے فیلتھم اور ہیسٹن کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونی والی لیبر پارٹی کی نئی ایم پی سیما ملہوترا کو مبارکباددیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں خصوصا مسلمان کمیونٹی کے ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہنسلو ایک متنوع بارو ہے جہاں 145 زبانیں بولی جاتی ہیں تاہم تمام کمیونٹی ہم آہنگی اور ییگانگت سے رہتی ہے جس کا عملی مظاہرہ حالیہ ضمنی انتخابات میں لیبر پارٹی کی امیدوار سیما ملہوترا کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنی جانب سے نو منتخب رکن پارلیمان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ایلن کین ایم پی کے انتقال کے سبب فیلتھم اور ہیسٹن کے حلقے میں خالی ہونے والی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں سیما نے ٹوری پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں چھ ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔
اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں سیما نے کہا کہ فیلتھم کے حلقے سے ممبر پارلیمان منتخب ہونا نہ صرف ان کے بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہے جہاں بسنے والی کمیونیٹیز ایک دوسرے کے مذہب، کلچر اور ثقافتی پس منظر کا نہ صرف احترام کرتی ہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشی غم میں شریک ہوتے ہیں۔ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گی۔



























