یونی ورسٹی کو داخلے کی درخواستوں میں تاخیر کا سامنا
سوموار, 09 جنوری 2012

تازہ اعداد وشمار کے مطابق یونی ورسٹیوں کو ستمبر سے شروع ہو نے والے داخلوں کے لیے درخواستوں کے حوالے سے تاخیری اضافے کا سامنا ہے۔
دسمبر میں یونی ورسٹیوں کو تقریبا تین لاکھ بائیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ اعشاریہ چار فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اگرچہ نومبر میں درخواستوں میں 12 اعشاریہ نو فیصد کی کمی کے مقابلے میں دسمبر میں کچھ بہتری آئی ہے۔
دی یونی ورسٹیز ایڈمیشن سروس (یوکاس) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اٹھارہ سال کی عمر کے طالب علموں کی درخواستوں کی تعداد نومبر میں 93 ہزار کے مقابلے میں دسمبر میں ایک لاکھ 87 ہزار ہو گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عمر کے افراد کی جانب سے نومبر میں موصول درخواستوں کی کل تعداد میں نو اعشاریہ دو فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں اس تعداد میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی ہوئی۔
گزشتہ ماہ انگلش یونی ورسٹیاں نے اپنی ٹیوشن فیس سات ہزار پانچ سو پونڈ سے کم کرنے کا اعلان کیا تھاتاکہ زیادہ سے زیادہ طالب علم داخلہ لے سکیں۔
ممبر پارلیمان نےگزشتہ سال دسمبر میں ٹیوشن فیس نو ہزار پونڈ کرنے کی منظوری دی تھی۔
ایک یونی ورسٹی ٹھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ میچور درخواستوں میں بھی بڑی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ادارے کے جاری اعدادا وشمار کے مطابق 21 سال سے بڑی عمر کے طالب علموں کی جانب سے درخواستوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں رواں دسمبر میں 13 اعشاریہ فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیے
سری لنکن رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کےہائی رینکڈ بالر
آئی سی سی کی ٹیسٹ بالر رینکنگ میں سری لنکا کے لفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کے سب سےہائی رینکڈ بالر بن گئے ہیں۔
شوبز سے متاثر خواتین کی اکثریت بینکوں کی مقروض
برطانیہ میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینک رپٹ قرار دی جانیوالی خواتین کی اکثریت کی عمر چوبیس سال سے کم ہیں۔
’اولمپکس گیمز والتھم فارسٹ کی قسمت بدل دیں گے’
والتھم فارسٹ بارو کے پاکستانی نژاد مئیر کونسلر مسعود احمد پاکستان کے شہر ملتان...
بچن فیملی کیلیے ڈیزائن کی خواہش: زیگی
برٹش ایشین فیشن ڈیزائنر زیگی نے آشیانہ برائیڈل شو میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات ’راج گھرانہ’ سے جیسےدھوم ہی مچا دی۔































