A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

بابر احمد کیس: بی بی سی نےمقدمہ جیت لیا

نیوزڈیسک, لندن
جمعرات, 12 جنوری 2012

بی بی سی نے  حکومت کے خلاف دہشت گردی کے شبہ میں قید ایک برطانوی مسلمان بابر احمد کا انٹرویو فلم بند کرنے اور اس کو نشر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کا مقدمہ جیت لیا ہے جنہیں گزشتہ سات سال سے بغیر کسی ٹرائل کے قید میں رکھا گیا ہے۔

دو ججز نے کہا کہ بابر احمد کا کیس ’انتہائی غیر معمولی’ ہے۔ ماڈرن ہسٹری میں بغیر کسی ٹرائل کے اتنے عرصے تک قید میں رکھے جانے والے بابر واحد برطانوی ہیں۔

ججز نےاپنے فیصلے میں  کہا کہ غیر معمولی حقائق کو جواز بنا کر جسٹس سیکریٹری کین کلارک کا اس کے انٹرویو  کی اجازت دینے سے مسلسل انکار آزادی اظہار میں ایک طرح کی ’ناموزوں مداخلت’ ہے جس کو  مسترد کیا جانا چاہیے۔

یہ فیصلہ بی بی سی اور ہوم آفس نامہ نگار ڈومینک کاسکیانی  کی فتح خیال کیا جارہا ہے ۔

حکومتی وکلاء نے اشارہ دیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی جائے گی اور فریقین اس انٹرویو کو یقینی بنانے کے امور پر بات چیت کریں گے۔

37 سالہ برطانوی مسلمان بابر احمد متنازعہ حوالگی کے قانون کےتحت خود کو امریکہ کے حوالے کیے جانے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جہاں وہ مبینہ طور پر چیچن اور افغان مزاحمت کاروں کےلیے انٹرنیٹ کے ذریعےفنڈ جمع کرنے کے الزام میں مطلوب ہیں۔

انہیں ووکیسٹرشائر کے ایک خصوصی یونٹ میں قید رکھا گیا ہے  اور وہ یورپین کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں کہ آیا انہیں امریکہ کے حوالے کیا جانا چاہیے یا نہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں فیصلے پر ’ترجیحی بنیادوں’ پر کام کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top