آن لائن شاپنگ: 2011 میں ریکارڈ اضافہ
اتوار, 22 جنوری 2012

تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دسمبر میں برطانوی صارفین نے آن لائن شاپنگ پر آٹھ بلین پونڈ خرچ کیےجو2010 کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہے۔
کیپ جیمنائی نامی ریٹیل کنسلٹنسی کی تحقیق کی روشنی میں سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق صارفین نے ہائی اسٹریٹ پر شاپنگ کی مشکلات سے بچنے کے لیے آن لائن خریداری کو ترجیح دی۔ 2011 میں 68 بلین پونڈ کی ریکارڈ خریداری کی گئی جو 2010 کے مقابلے میں سولہ فیصد زائد ہے۔
برطانیہ کی کل ریٹیل مارکیٹ کی آمدنی کا سترہ فیصد حصہ آن لائن شاپنگ سے حاصل ہوتا ہے۔موبائل کامرس کی ترقی کے سبب اس میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ریٹیلرز کی بڑی تعداد اپنے آن لائن آپریشن کو وسعت دے رہی ہے جس کی روشنی میں رواں سال آن لائن سیل تیرہ فیصد کے اضافے سے یہ 77 بلین پونڈ پر پہنچ جائے گی۔
گزشتہ سال آن لائن پر سب سے زیادہ خریدے جانے والے آئٹمز میں ٹی وی، ریڈیو آلات، کیپ ٹاپس اور گیمز شامل تھے تاہم صارفین نے گھریلو اشیاء جیسے چائے دانیاں، فرائر، سلو کوکرز، ٹوسٹر اور ویکیم کلینر بھی آن لائن ہی آرڈرکیے۔
خریداروں نے کرسمس ڈے پر تقریبا 186 پونڈ جبکہ باکسنگ ڈے پر 320 پونڈ آن لائن خرچ کیے۔معاشی بحران کے باوجود 2010 کے مقابلے میں گزشتہ سال اس میں بارہ فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک ریٹیل گروپ میں انٹرایکٹو میڈیا کے شعبے کے سربراہ جیمس روپر نے ان اعداد وشمار کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا اشارہ دیا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق صارفین کی اضافی آمدن کی عدم موجودگی کے باوجود روایتی ریٹیل مارکیٹ ٹرینڈ بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اس کی جگہ ای ریٹیل مارکیٹنگ اپنی جڑ پکڑ رہی ہے۔ دوسری طرف آن لائن گروسری کمپنیاں بھی صارفین کی سہولت کے لیےاپنےآن لائن آپریشن میں بہتری لارہی ہیں ۔
مزید پڑھیے
شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت
امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔
’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’
برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔
نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں
بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔
احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟
حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔































