A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

برٹش میوزیم میں حج پر پہلی بار نمائش کا اہتمام

نامہ نگار خصوصی, لندن
جمعہ, 27 جنوری 2012

برٹش میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی ’حج : اسلام کے دل کا سفر’نمائش میں خصوصا غیرمسلموں کے لیے مذہب اسلام کے اس اہم رکن کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نمائش کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے خطاب میں میوزیم کے ڈائریکٹر نیل میک گریگور نے کہا کہ اس کے ذریعے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اس عظیم سفر کے تاریخی پس منظر  کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ دین اسلام کےپانچواں بنیادی ستون حج کو اس کا دل کہاجاتا ہے۔ اوائل میں عازمین حج  کو کن  مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور کس قدر سفری دقتوں سے گزرنے کے بعد وہ بالاخر اس فریضہ  کی ادائیگی میں کامیاب ہوتے تھے۔ پہلے اونٹوں،  گھوڑوں، پانی کے جہازوں اور ریل گاڑی کے ذریعے سفرحج کیا جاتا تھا مگر اب  ان کی جگہ  ہوائی جہاز نے لے لی ہے۔  تاہم عازمین حج کا اب بھی ایک ہی مقصد یعنی اپنے رب کی خوشنودی ہے اور یہ سلسلہ پیغمبر  اسلام  کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔

برطانیہ میں سعودی عرب کےسفیر پرنس محمد بن النواف بن عبدالعزیز   نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے صاحب حیثیت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا ضروری ہے۔ تصاویر، تاریخی اشیاء اور  لوگوں کے تجربات کےذریعے نمائش میں آنے والوں اسلام کےاس اہم فریضے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تقریبا تین ملین مسلمانوں نےحج کی سعادت حاصل کی۔ حج کی اساس محبت اور امن کی تعلیمات پرہے جن کے تحت مختلف قومیتوں اور زبانیں بولنے والے افراد ایک خاندان کا حصہ بن کر ایک ہی وقت میں اپنےخدا کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں۔ یہ روحانی  سفر انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت عازمین حج  کی سکیورٹی، ویلفئیر اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیا ت بہم پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

میوزیم کی کیوریٹر وینیتا پورٹر نے کہا کہ اسلام کے اوئل سے عہد حاضر تک حج  کے مختلف پہلوؤں  کو دکھانا ایک چیلنج تھا۔ حج کو اس سے قبل اس طرح کھبی نمائش کے انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔  یہاں اسلامی آرٹ کے دلچسپ اور نادر نمونوں کے ذریعے حج کی اسلام میں اہمیت، مناسک حج اور سفر کے مختلف پہلوؤں کو سمجھانے کی کوشش کی گئ ہے۔ آرکیالوجیکل میٹریل ، تصاویر، سفر ناموں، اس دور میں بادشاہ وقت اورحاجیوں کے زیراستعمال رہنے والی اشیاء کو رکھا گیا ہے۔ برٹش لائبری سے  آٹھویں صدی میں لکھے حجازی قرآن کے نمونےاس نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ کنگ عبدالعزیز لائبریری سے ایک ایسا آلہ رکھا گیا ہے جو  اسوقت حاجیوں کو و قت اور مسافت کے بارے میں بتاتا تھا۔ روایتی اور ماڈرن آرٹ کے نمونے ہیں اور برطانوی مسلمانوں حاجیوں کے تاثرات کو بھی ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ یہ نمائش میوزیم کی مختلف مذاہب کےروحانی سفر  کی سیریز کا حصہ ہے جو پندرہ اپریل تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top