ودیا اور رنبیر بہترین ایکٹرز
بدھ, 01 فروری 2012

57ویں فلم فئیر ایوارڈز میں زویا اختر کی فلم’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ’ نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر سمیت سات ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔ ان کی فلم کو تنقید نگاروں نے بھی بہترین فلم قرار دیا۔
ایکٹر اور فلم میکر فرحان اختر نے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ور بیسٹ اسٹوری ڈائیلاگ کے ایوارڈ حاصل کیے۔ کارلوس کتالین نے بہترین سینما ٹوگرافی جبکہ بوسکو نے اسی فلم کے مقبول گانے سینیریٹا کی کریوگرافی پر ایوارڈ حاصل کیا۔
ایکٹر رنبیر کپورنے اپنی فلم راک اسٹار پر بہترین اداکار اور ودیا بالن نےاپنی فلم دی ڈرٹی پکچر پر بہتر ین اداکارہ کے ایوارڈ حاصل کیے۔
رانی مکھرجی نے فلم ’نو ون کلدڈ جیسیکا’ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ پرینکا چوپڑہ نے فلم سات خون معاف میں اداکاری کرنے پر بہترین اداکارہ کا کریٹک ایوارڈ حاصل کیا ۔
رنبیر کپور کی فلم راک اسٹار نے بہترین اداکار، بہترین میوزک ڈائریکٹر ، بہترین نغمہ نگاری اور بہترین پلے بیک سنگر (میل) سمیت پانچ ایوارڈز حاصل کیے۔ میوزک کی کیٹگری میں بھی راک سٹار نے سات ایوارڈ جیتے۔ بیسٹ پلے بیک سنگر(فیمیل) کا ایوارڈ ریکھا بھردواج کو فلم ’سات خون معاف’ کے گانے ڈارلنگ پر دیا گیا۔ بہترین پلے بیک میوزک کا ایوارڈ فلم شیطان کے میوزک ڈائریکٹر رنجیت بیرٹ کوملا۔
آر ڈی برمن ایوارڈ ابھرے فنکار کرشنا کو ملا۔ بیسٹ اسکرین پلے کا ایوارڈ اشنت ورما کو انکی فلم ’دہی بلے’ جبکہ بہترین کہانی کا ایوارڈ ’آئی ایم کلام’ کو ملا۔
مزید پڑھیے
کپڑوں کے انداز سے جسمانی خدوخال کو پرکشش بنائیں
پست قامت اور قدرے بھاری جسم کی مالک خواتین مناسب ملبوسات کے ذریعےاپنے جسم کے ابھاروں کو جاذب نظر بنا سکتی ہیں۔
گرمیوں میں خود کو اسمارٹ رکھیں
معمولی بیوٹی ٹپس کی مدد سے آپ اپنی خوبصورتی کو ساراسال برقرار رکھ سکتی ہیں تاہم اس کے لیے چہرے پرتوجہ کی ضرورت ہے۔
نیتین پیک کے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر
نیتن سنسارا سائپرس کے پیک فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدے کرنے والے پہلے برٹش ایشین فٹ بالر بن گئے ہیں۔
’برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہیرو’
طارق جہان کے صبر کے پیغام سے برطانیہ میں شک کی نظر سے دیکھے جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہوئی ہے۔































