A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

یونی ورسٹی داخلوں کی درخواستوں میں نو فیصد کمی

نیوز ڈیسک, لندن
بدھ, 01 فروری 2012

برطانوی طلباء کی جانب سے یونی ورسٹی میں داخلوں کی درخواستوں میں تقریبا نو فیصد کی کمی آئی ہے اور اس کمی کی وجہ ٹیوشن فیس میں اضافے کو قرار دیا جارہا ہے۔

اوکاس کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کی روشنی میں طلباء کی جانب سے کورسز میں رجسٹریشن میں کمی سے ان کی تعداد پانچ لاکھ سے چار لاکھ پر آن پہنچی یعنی ان میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال برطانوی اور اورسیز اسٹوڈنٹس کی جانب سے داخلوں کی درخواستوں میں سات اعشاریہ چار فیصد کی کمی آئی ہے۔

اس سال کے آخر تک برطانوی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن فیس میں اضافہ ہوجائے گا  اور ایک طالب علم کو ٹیوشن فیس کی مد میں نو ہزار پونڈ ادا کرنے ہوں گے جبکہاورسیز اسٹوڈنٹس سے اس سے کہیں زیادہ ٹیوشن فیس چارج کی جاتی ہے۔

امریکہ کے مقابلے میں برطانیہ میں ٹیوشن فیس اب بھی اتنی زیادہ نہیں تاہم  گزشتہ ماہ طلباء نے ٹیوشن فیس میں اضافے کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے اور ان کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ کرکےغریب طلباء سے پڑھنے کا حق چھینا جارہا ہے۔

سسکس یونی ورسٹی کے چانسلر پروفیسر مائیکل فاردنگ نے داخلے کی درخواستوں میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

سری لنکن رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کےہائی رینکڈ بالر

آئی سی سی کی ٹیسٹ بالر رینکنگ میں سری لنکا کے لفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ اپنی ٹیم کے سب سےہائی رینکڈ بالر بن گئے ہیں۔

شوبز سے متاثر خواتین کی اکثریت بینکوں کی مقروض

برطانیہ میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینک رپٹ قرار دی جانیوالی خواتین کی اکثریت کی عمر چوبیس سال سے کم ہیں۔

’اولمپکس گیمز والتھم فارسٹ کی قسمت بدل دیں گے’

والتھم فارسٹ بارو کے پاکستانی نژاد مئیر کونسلر مسعود احمد پاکستان کے شہر ملتان...

بچن فیملی کیلیے ڈیزائن کی خواہش: زیگی

برٹش ایشین فیشن ڈیزائنر زیگی نے آشیانہ برائیڈل شو میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات ’راج گھرانہ’ سے جیسےدھوم ہی مچا دی۔

 
Go To Top Go To Top