A Community News Portal, Bringing The Asian Diaspora On The Web

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

منگل, 22 مئی, 2012 | 1 رجب, 1433 ھجری
24°C
Partly Cloudy
Pakistan
06:22
India
18:22
Bangladesh
07:00
Srilanka
19:00
UK
17:58
USA
18:33
Canada
18:33
تازہ ترین خبریں

ہیتھرو: ’عملے کی کمی’، مسافروں کا رش

نیوز ڈیسک, لندن
اتوار, 19 فروری 2012

اطلاعات کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر’سٹاف کی کمی’ کے سبب چھٹیاں گزار کرآنے والوں کو  امیگریشن سے گزرنے کے لیے کئی گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ یوکے بارڈر ایجنسی نے اس صورت حال کے لیے برٹش ائیر ویز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے کہ اس کی جانب سے اسٹاف میں کمی کے سبب جہاز سے اترنے والے مسافروں کی لمبی قطاریں  امیگریشن سے گزرنے کی منتظر ہیں۔

حکام نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ ہیتھرو پر رش کو کم کرنے کے لیے فلائٹس کو دیگر برطانوی ائیرپورٹس کی طرف بھی  موڑا جا سکتا ہے۔  

ہیتھرو پر  گزشتہ روز ٹرمینل فایئو پر مسافروں کا انتہائی رش دیکھا گیا جو برٹش ائیر ویز کا مین مرکز ہے جہاں گزشتہ رات سےمسافروں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

برٹش ائیر ویزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ایشو پر  ہیتھرو ائیر پورٹ اور یوکے بارڈر ایجنسی  سے بات کرکےٹرمینل فایئو پر اس قدر رش کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

’ہم اپنے صارفین کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھارہے ہیں اور اس ایشو سے متاثرہ مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔'

دوسری طرف ایجنسی نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ روز  اور آج مسافروں کی غیر معمولی تعداد ہیتھرو سے گزری۔ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ اس رش پر قابو پانے کے لیے اضافی وسائل استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبول سلائیڈ شو

کیا مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیاں برطانیہ کو معاشی بحران سےنکالنے میں معاون ہیں؟

جی ہاں
13.95%
نہیں
79.07%
معلوم نہیں
6.98%

مزید پڑھیے

شاہ رخ خان کی حراست پر امریکی حکام کی معذرت

امریکی حکام نے بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے نیویارک کے ہوائی پر تحویل میں لیے جانے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

’کم کھائیں مگر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں’

برنٹ مئیر کونسلر اسلم چوہدری کہتے ہیں کہ ہمیں سوسائٹی میں ادغام کے لیے سیاست اور سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔

نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کروانے والی فلمیں

بالی وڈ فیشن ہر دور میں مقبول رہا ہے۔فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے انداز اور ملبوسات ہماری خواتین کی اکثریت کاپی کرتی ہے۔

احمد مختار کس ملک کے وزیر دفاع ہیں؟

حکومت’ فوج ’ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کو ٹھکراتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے ناٹو کی رسد کی بحالی کے لیے یہ دلیل پیش کی ہے کہ رسد پر پابندی بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

 
Go To Top Go To Top